November 16, 2026

نجف اور وائز کے زیرِ اہتمام ورک پلیس پر ہراسمنٹ کے خلاف ایکٹ 2010 پر سیمینار

IMG-20250616-WA0587

نجف اور وائز کے زیرِ اہتمام ورک پلیس پر ہراسمنٹ کے خلاف ایکٹ 2010 پر سیمینار

خصوصی رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف

نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم اور وائز کے زیرِ اہتمام ورک پلیس پر ہراسمنٹ کے خلاف ایکٹ 2010 پرسیمینار کی صدرات نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی صدر فرزانہ چوہدری نے کی جبکہ سیمینار میں بطورمہمانِان خصوصی فوزیہ وقار، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت ، نبیلہ حاکم علی خان صوبائی محتسب پنجاب برائے انسداد ہراسیت، ارشد انصاری ،صدر لاہور پریس کلب،علی احمد ڈھلوں، چیف ایگزیکٹو لیڈر میڈیا گروپ اور بشریٰ خالق ایگزیکٹو ڈائریکٹر وائز نے شرکت کی۔
تقریب کی نظامت کے فرائض نسرین بٹ نے بطریق احسن سر انجام دیے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز صباء شیخ نے تلاوت قرآن پاک سے کیااور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان فاطمہ نے پیش کی ۔
نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم صدر فرزانہ چوہدری نے خطبہ ء استقبالیہ پیش کیا۔ جس میں انھوں نے نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کے اغراض ومقاصد بیان کیئے۔ اس موقع پر مہمانِان خصوصی فوزیہ وقار اور نبیلہ حاکم نے اظہارِ خیال کیا اور انہوں نے کہا کہ کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف ایکٹ 2010ء کی آگاہی کی اشد ضرورت ہے، صحافی خواتین کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون صرف خواتین کے لیے نہیں مردوں اور ہمارے معاشرے کے ایک نظر انداز طبقے خواجہ سراؤں کے لیے بھی ہے۔ ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا ایشو صنفی عدم مساوات ہے۔ نبیلہ حاکم علی خان نے سیمینار سے مخاطب ہوتے ہوءے کہا کہ ہم خواتین کو دہلیز پر انصاف فراہمی کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہیں۔ ہماری کاوشوں سے ہراسمنٹ سے متاثرہ خواتین اب پسماندہ علاقوں میں بھی شکایتیں درج کروانے لگی ہیں اور یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔ ہم ویمن جرنلسٹس کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے حکام بالا سے کہنا چاہتے ہیں کہ خواتین صحافیوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سیکیوٹی دی جائے۔
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ بے شک یہ ایکٹ 2010ء ایک سنگ میل ہے لیکن المیہ تو یہ ہے اگر شکایت درج کر بھی جائے تو معاشرتی دباؤ میں آکراپنی شکایت واپس لے لیتی ہیں۔ علی احمد ڈھلوں نے کہا خواتین کے ہراسمنٹ کے قانون پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ بشریٰ خالق ایگزیکٹو ڈائریکٹر وائز نے کہا میری این جی او پچھلے 15 سال سے خواتین کے حقوق پر کام کر رہی ہے جس میں جسمانی تشدد، کام کرنے والی خواتین کو تحفظ فراہم کرنے اور خواتین کو با اختیار بنانا شامل ہے۔ تقریب میں ورکنگ جرنلسٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر صحافی خواتین نے بھی اظہار خیال کیا جن میں سعدیہ صلاح الدین ، فرح ہاشمی ، رفعیہ ناہیداکرام ، صائمہ نواز ،مبشرہ سلطان ، زیبدہ انور اور سعدیہ مقصود شامل تھیں۔ نجف ممبرز میں درخشندہ علمدار ، رابعہ عظمت ، کنول نسیم ،نبیلہ اکبر ، اقراء مغل، زاہدہ پروین ، راحیلہ مغل ،اقراء فاروق ، شیزرے فاطمہ اور دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانان خصوصی کو شیلڈز پیش کی گئیں۔ نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کی جنرل سیکرٹری درخشندہ علمدار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔