اسرائیل کا ایران کی سرزمین پر حملہ مسلمانوں کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے” نزاکت علی چوہان ، چوہدری محمد اشرف
اسرائیل کا ایران کی سرزمین پر حملہ مسلمانوں کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے” نزاکت علی چوہان ، چوہدری محمد اشرف
وہاڑی (بیوروچیف ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر پنجاب لیبر ونگ چوہدری شہزاد چیمہ، نائب صدر پنجاب لیبر ونگ نزاکت علی چوہان ، محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری پنجاب لیبر ونگ نے مشترکہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین کی خلاف ورزی اور حملہ کھلی جارحیت کی بدترین مثال ہے جو علاقائی امن و استحکام کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔آج کی صورت حال نے ایک تلخ حقیقت کو مزید عیاں کر دیا ہے ایک طرف تو تمام غیر مسلم طاقتیں اپنے مفاد کی خاطر ایک ہو چکی ہیں، لیکن دوسری طرف بدقسمتی سے مسلمان آج بھی منتشر ہیں اور باہمی اتحاد کی طاقت کو سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے۔یہ امر افسوس ناک ہے کہ آج کی مسلم امہ داخلی خلفشار، فرقہ واریت اور سیاسی مفادات کی جنگ کی بدولت کمزور ہو چکی ہے جس کا خمیازہ آخرکار تمام مسلمانوں کو بھگتنا پڑے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مسلم ممالک آگے آئیں، اپنے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک مضبوط اتحاد کی صورت اختیار کریں اور اسرائیل کی جارحیت کی کھل کر مذمت کریں۔ اگر آج بھی مسلم امہ نے ایک آواز نہ اٹھائی تو آگے مزید نقصانات کی راہ ہموار ہو گی، اور ہماری آئندہ نسلیں بھی یہی سوال کرتی رہیں گی کہ آخر ہماری طاقت کو منتشر کس نے کیا