خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کی گرانٹ سے نورپورسٹی محلہ حاجیانوالہ میں پی سی سی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کی گرانٹ سے
نورپورسٹی محلہ حاجیانوالہ میں پی سی سی سلیب کا کام مکمل” عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین ۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے حلقہ این اے 88 انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی گرانٹ سے “محلہ حاجیانوالہ نورپورسٹی” میں پی سی سی سلیب کا کام مکمل ہوگیاہے۔ یہ کام
کوآرڈینیٹر ٹو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور اور ملک وقاص احمد بگھور نے اپنی نگرانی میں مکمل کروایا۔
ایم این اے انجینئر ملک گلسر خان بگھور کے کو آرڈینیٹرز کے محلہ حاجیانوالا وزٹ کے دوران خصوصی گرانٹ کی فراہمی پر معروف شخصیت صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان،سیٹھ محمد زبیر اور دیگر معززین علاقہ نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔نمبردار ملک اسد بگھور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی طرف سے اپنے حلقہ نیابت میں بتدریج جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے متعدد علاقوں کے مکینوں کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا ۔