ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) سپرنٹنڈنٹ سی ای او ایجوکیشن آفس و صدر ایپکا قائد گروپ حاجی سلیم اختر کی ریٹائرمنٹ پر پروقار
ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) سپرنٹنڈنٹ سی ای او ایجوکیشن آفس و صدر ایپکا قائد گروپ حاجی سلیم اختر کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب کاانعقاد، وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت ۔ جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی ملک محمد ارشد، رانا ریاض احمد خان، پیر ولایت شاہ کھگہ اور سابق ایم این اے طفیل جٹ بھی زینت محفل تھے۔
ڈویژنل ڈائریکٹر سکینڈری چوہدری محمد اکرام، ڈائریکٹر ایلیمنٹری حسن انجم، ڈائریکٹر محمد سعید، سی ای او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی، سابق ای ڈی او صہیب عمران، ڈی ای او سیکنڈری احمد ندیم خان، ڈی ای او ایلیمنٹری ڈاکٹر احسان الحق اعوان، محترمہ وحید اختر ڈی ای او ایلیمنٹری ساہیوال، ڈپٹی ڈی ای اوز رازیہ نذیر، رضیہ سلطانہ اورمنظور الحق (چیچہ وطنی) سمیت مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، ہیڈماسٹرز اور اساتذہ کرام نے بھی اس تقریب شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں وفاقی وزیر نے حاجی سلیم اختر کو انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے درمیان پل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ ایم پی اے حاجی ارشد ملک نے کہا کہ دفاتر کو ایسے مخلص اہلکاروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مقررین نے حاجی سلیم اختر کو ایک اصول پسند، دیانتدار اور ہر دلعزیز شخصیت قرار دیا جو آنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
کمپئرنگ کے فرائض ابوذر گجر صدر ایسوسی ایشن آف اے ای اوز نے خوش اسلوبی سے سر انجام دیے۔تقریب کے اختتام پر حاجی سلیم اختر کو اعزازی شیلڈز، گلدستے اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔