November 16, 2026

گوجرانوالہ (راجہ نورالہی عاطف سے) کارواں ویلفیئر فاؤنڈیشن گوجرانولہ میں منعقدہ عید ملن مشاعرہ میں دختر سرگودھا ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔

IMG-20250615-WA0172

گوجرانوالہ (راجہ نورالہی عاطف سے) کارواں ویلفیئر فاؤنڈیشن گوجرانولہ میں منعقدہ عید ملن مشاعرہ میں دختر سرگودھا ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ تقریب میں نامور شعراء کرام اور قلمکاروں کی بھرپورشرکت کی۔ فخر خوشاب معروف شاعر ولایت احمد فاروقی بھی زینت محفل تھے۔ دوران تقریب معروف مصنفہ، ادیبہ اور قلمکارہ ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کو ان کی بہترین ادبی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
اپنے خطاب میں ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے کہا کہ ادیب اور شاعر معاشرے کا وہ یتیم بچہ ہے جس کے سر پر کبھی کسی نے ہاتھ نہیں رکھا، سعید بھٹی اپنی مدد آپ کے تحت شاعروں اور ادیبوں کو جو اعزازات دیتے ہیں وہ قابل تحسین ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لکھنے والوں کو قلم کا تقدس بحال رکھنا چاہیے کیونکہ اس قلم کی قسم رب تعالیٰ نے کھائ ہے۔ سامعین کی پرزور فرمائش پر سعدیہ ہماء شیخ نے اپنا تازہ کلام پیش کرکے خوب دادوتحسین حاصل کی ۔