November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل کی ہردلعزیز نامور سماجی شخصیات سیٹھ ایڈووکیٹ حاجی محمد توقیراور پروفیسر سیٹھ حاجی محمد سہیل فریضہ حج کی سعادت حاصل

IMG-20250615-WA0170(1)

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل کی ہردلعزیز نامور سماجی شخصیات سیٹھ ایڈووکیٹ حاجی محمد توقیراور پروفیسر سیٹھ حاجی محمد سہیل فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر نورپورتھل واپس پہنچ گئے ۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سےانہیں یہ عظیم سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ دریں اثناء وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے حلقہ این اے 88 انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹرز انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور اور ملک وقاص احمد بگھور نے بھی ایڈووکیٹ سیٹھ حاجی محمد توقیر اور پروفیسر حاجی سیٹھ محمد سہیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے انہیں فریضہ ء حج کی ادائیگی پر دلی مبارکباددیتے ہوءےان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ معروف سماجی شخصیات صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ حاجی ثمر سلطان اور نمبردار ملک اسد عباس بگھور بھی اس موقع پر موجود تھے۔