November 16, 2026

*سکھر سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف پریس ریلیز* مورخہ: 14 جون 2025ء سکھر ( ) بلدیہ اعلی سکھر کے فرض شناس و ہر دلعزیز افسر عابد علی انصاری محنت لگن و ایمانداری

IMG-20250615-WA0087

*سکھر سید نصیر حسین زیدی
بیورو چیف
پریس ریلیز*
مورخہ: 14 جون 2025ء
سکھر ( )
بلدیہ اعلی سکھر کے فرض شناس و ہر دلعزیز افسر عابد علی انصاری محنت لگن و ایمانداری کیساتھ اپنی 40 سالہ مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے، انکے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیٹیکل سیکریٹری و معروف سماجی رہنما فرخ عادل شیخ، وائس چیئرمین علی حسن میرانی، ایکسین نعمان کلہوڑو، فواد بوبک، اکائونٹ آفیسر غلام محمد سولنگی، او ایس اسلام الدین شیخ، اے ڈی پارکس فیاض میمن، انچارج ایچ آر مشہود الحسن، ایڈوائزر ٹو میئر آغا بشیر احمد، مختیار کار بابر بلو، اے ای اینز، یونین رہنما علی مردان شیخ سمیت دیگر افسران و عملے نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض شہزور کھوسو، سرور انصاری و جے کمار نے انجام دیئے۔ تقریب کے شرکاء نے ریٹائر ہونے والے افسر عابد علی انصاری کی محکمہ کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ باعزت طریقے سے مدت ملازمت مکمل کرنے پر شرکاء نے ایک مخلص، سچے اور شفیق افسر کی جدائی پر نم آنکھوں اور بوجھل دل کیساتھ فردا فردا مبارکباد بھی پیش کی اور انہیں پھولوں کے گلدستے اورظ اجرک و ٹوپی کے تحائف پیش کئے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ عابد علی انصاری نے لگ بھگ 40 سال تک بلدیہ میں مختلف ذمہ داریوں کو بطریقِ احسن نبھایا، ان کی پیشہ ورانہ خدمات ہم سب کیلئے قابل ِ رشک اور قابل ِ تقلید ہیں، اس پورے دورانیے میں شعبے کی مان رکھتے ہوئے انہوں نے ایسا پھونک پھونک کر قدم رکھا کہ ہر دیکھنے، جانچنے اور پرکھنے والا داد دیے بغیر نہیں رہ سکتا، عابد علی انصاری نے اپنی زندگی کے طویل اور قیمتی حصہ کو بلدیہ میں اپنی خدمات سر انجام دینے میں صرف کیا، محکمہ کے لیے انکی گرانقدر خدمات پر ہم انکے شکرگزار ہیں، عابد علی انصاری محکمہ کیلئے ایک قیمتی اثاثہ ہیں، انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بہترین اور کامیاب کیرئیر کے بعد ریٹائرمنٹ پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ اس پورے عرصے میں جس جس نے عابد علی انصاری کیساتھ کام کیا وہ انکی وسعت ظرفی، فراخ دلی، معاملہ فہمی، منکسر المزاجی، خودداری، سادگی، ملنساری، انسان دوستی اور درویشی کا شاہد ہے، یہی وجہ ہے کہ آج اس تقریب میں مختلف مقررین ان کی شخصیت سے جڑی مختلف قابل ستائش صفات کو بیان کر کے ان کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے افسر عابد علی انصاری نے میزبانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد نئی زندگی کا سفر شروع کرنے جارہا ہوں، صحت نے ساتھ دیا تو اسی طرح آپ لوگوں کے درمیان رہوں گا، جیسا آپ لوگوں نے کہا کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں اسی طرح میں بھی ہمیشہ آپ لوگوں کیساتھ رہوں گا۔ تقریب کے اختتام پر تکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، بعد ازاں عابد علی انصاری کی سالگرہ کا پیشگی کیک بھی کاٹا گیا۔