November 16, 2026

سکھر سے رپورٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی۔ جی نصیر زیدی کیا خبر دے رھے ھو سکھر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی سالانہ انتخابی کامیابی، قربان ملاڻو کے پروگریسو پینل کی فتح، خوشی کا سماں، مٹھائیاں تقسیم، گلپوشی

20250615_122949

سکھر سے رپورٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی۔ جی نصیر زیدی کیا خبر دے رھے ھو
سکھر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی سالانہ انتخابی کامیابی، قربان ملاڻو کے پروگریسو پینل کی فتح، خوشی کا سماں، مٹھائیاں تقسیم، گلپوشی

سکھر: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے سالانہ انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن میں قربان ملاڻو کے حمایت یافتہ پروگریسو پینل نے واضح کامیابی حاصل کی۔ کامیابی کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی، وکلا میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور کامیاب امیدواروں کو گلوں کے ہار پہنائے گئے۔

انتخابی نتائج کے مطابق:

صدر کے عہدے پر علی احمد خان نے 283 ووٹ حاصل کرکے واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مد مقابل امام بخش مہر کو 97 ووٹ ملے۔

نائب صدر کی نشست پر غلام مصطفی ڀنڀرو نے 273 ووٹ حاصل کیے، جبکہ عبدالنعیم پیرزادہ کو 92 ووٹ ملے۔

جنرل سیکریٹری کے عہدے پر ذوالفقار علی ملاڻو نے 203 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ہمایوں شیخ کو 107، ظہیر بابر کو 56، اور عجیب جونیجو کو 13 ووٹ ملے۔

خزانچی کے طور پر بینظیر میمن نے 244 ووٹ حاصل کیے، نثو لالوانی کو 115 اور اشفاق ملک کو 19 ووٹ ملے۔

لائبریری سیکریٹری کے عہدے پر صائمہ سومرو نے 239 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ غلام مرتضیٰ شیخ کو 133 ووٹ ملے۔

انتخابی عمل پُرامن رہا اور ووٹرز کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ وکلا برادری نے کامیاب پینل کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔