November 16, 2026

“۱۸ ذوالحج غدیر خم مبارک” کے واقعےسےمتعلق حدیث،جسے حدیثِ غدیر کہا جاتا ہے، میں پیغمبر ﷺ نے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا

20250612_152100

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی

آپکی خبر دعا آن لاین ۔یوز لر

*”۱۸ ذوالحج غدیر خم مبارک” کے واقعےسےمتعلق حدیث،جسے حدیثِ غدیر کہا جاتا ہے، میں پیغمبر ﷺ نے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین،ولی قرار دیاتھا۔ یہ حدیث مختلف محدثین کی کتابوں میں مختلف اسناد کے ساتھ موجود ہے۔ بخاری میں حدیث نمبر 4350 ہے اور ترمذی میں حدیث نمبر 3713 ہے۔ اس حدیث میں پیغمبر اسلام نے فرمایا: “*جس کا میں مولا ہوں اس کا علی مولا ہے”*
حدیثِ غدیر کا خلاصہ یہ ہے کہ حجۃ الوداع کے موقع پر غدیر خم کے مقام پر پیغمبر اسلام ﷺنے ایک اجتماع میں امام علی علیہ السلام کو اپنا جانشین اور مسلمانوں کا رہبر مقرر کیا۔
18ذیحج
انتہائی معذرت کے ساتھ عرض کرنی ہے
مسلمانوں کے دو بڑے گروہ
شیعہ اور سنی
اپنے نبی محمدﷺ کی دعوت ذوالشعیرہ چھوڑ کر عید غدیر اور سقیفہ کی وکالت میں 1300 سال گزار دیا یہی وجہ ہے کہ 57 اسلامی ممالک میں کہیں عید غدیر اور کہیں سقیفہ کا پیروکار اپنی اپنی نظریہ اور فلسفے پر ابو جہل اور ابو لہب کیطرح قیام پذیر ہے۔کوئی بھی دینی جماعت وگروہ اپنے اقا ﷺکی دعوت ذوالشعیرہ تبلیغ کرتاہےنہ دعوت وتربیت
مفہوم قران یہ ہے اللہ کے نزدیک بہترین دین اسلام ہے اوراہل بیت اور صحابہ کرام نےاپنی جانیں عید غدیر اور سقیفہ کےنظام کلیے دی اپنے اقا ﷺکی دعوت ذوالشعیرہ کہ طریقے کےمطابق نہیں انہوں نےنظام خلافت قائم کےذریعےدنیاکی 80فیصدأبادی پرحکمرانی تو کی لیکن اپنے نبی ﷺ. کی دعوت ذوالشعیرہ کو اپنے نظام کلی اوپر نافذ نہیں کر سکے اور اج تک ان دونوں گروہ کے پیروکار اس حدیث کے مفہوم کے تحت چل رہے ہیں
ایک وقت ائے گا کہ لوگ دین کو اپنے مطلب کے لیے استعمال کریں گے ہم چونکہ 21ویں صدی سےہیں اس صدی میں ہم اسکی عملی تصویر افغان جہاد اور ذاکرین و مقررین کے عید غدیر اور سقیفہ کی وکالت کرتے ہوئے دیکھ لی انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے مسلمانوں کے ایک گروہ نے طاقت کے ذریعے اپنا کاروبار چلایادوسرےگروہوں نے دعوت و تبلیغ کے ذریعے اپنا بزنس ڈیولپ کیا ہواہے اورہر اسلامی ملک میں سسٹم کو سہارا دے رکھا ہے یہی وجہ ہےکہ کشمیر فلسطین بوسینہ افغانستان انڈیا اور دیگر ممالک جہاں مسلمان اقلیت میں ہیں یااکثریت وہ خستہ حالت کی زندگی گزاررہےہیں اور جو مسلم مالک ترقی یافتہ ہیں تو انہوں نے اپنے نظام کو اپنےتحفظ کے ذریعے سہارا دے رکھا ہے دنیا کے دیگریافتہ اسلامی ممالک میں ایک نظریہ کار بند ہےاور وہ سسٹم کے تحت کامیاب ہےہماری بدقسمتی یہ ہےکہ اگر عید غدیر منائیں تو سقیفہ والے ناراض جبکہ عید غدیر واضح ہے اس سے نام اپ کچھ بھی دیں اور یوم سقیفہ منائیں توغدیرمنانےوالے ناراض میری ناقص معلومات کے مطابق۔لوگوں نے صلح حدیبیہ اور فتح مکہ کے موقع پرآقا رحمت العالمین کاناجائز فائدہ اٹھایا اور ذہنی جسمانی اور علمی طور پرفدک غدیر سقیفہ کہ فلسفے کا اپنے کاروبار کے لیے استمال کیا اور صلح حدیبیہ اور فتح مکہ کے موقع پر مدینے میں جو یہودی تھے جنہوں نے جزیہ دے کر اپنی جان بچائی تھی انہوں نے دارالمطالعہ جوائن کیااوراپنے لٹریچر کو فوکس کیا اور قرآن سے اپنے مطلب کی آیت اپنےمقصد میں منٹقل کرنےکلۓ انہوں نے توہین محمد واہلبیت وخلافہ راشدین کی مسمنیجمنٹ کوتحریری لٹریچر کی شکل دی اسکو مسلمانوں کے دارالمطالعہ میں داخل دفتر کیا جسکولےکرآج تک مومن و مومنات مسلم و مسلمات ایک دوسرے کی جان مال کے دشمن ہیں اور یہ بھی تمام چیزوں کو اپنے کاروباری مقاصد نعت خوانی مقرر و ذاکرین کی شکل میں کاروبار بنایا ہوا ہے مسلمانوں نے چونکہ دارالمطالعہ سے دوری اختیار کی جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اس سے ان کی نسلیں اج تک اپنےبڑوں کےلٹریچرپرعمل درامد کرتےہوئے ہمیں اندر ہی اندر کھوکھلا کررہی ہیں جسکا ہمیں احساس نہیں ہوامطلعے کے بعد میری سمجھ میں ایک بات ائی کہ ہم نے اپنے اقا و مولا محمدﷺکی دعوت ذوالشعیرہ تبلیغ اورحکم ربی پہلی ایت اقرا پڑھ اللہ کےحکم سےکو چھوڑ دیا یہی وجہ ہے مسلمان دنیامیں جنگ تو جیتے لیکن کامیاب اج تک نہیں ہے اور کامیابی کلیے اپ ﷺکا طریقہ مفہوم ہے *جسے بھول نہیں سکتے انہیں معاف کر دو اور جنہیں معاف نہیں کر سکتے انہیں بھول جاؤ* جو اپ فتح مکہ کے موقع پر کیا دور حاضر میں چونکہ مسلمان تقسیم ہو چکے ہیں جس کی نشاندہی مفہوم قران میں ہے *جب ہم تمہیں نوازیں تو شکر کیا کرو اور کفر کرو گے تو سوچ لو ہماری سزا بہت سخت ہے اور جب ہم تمہیں سزا دینا چاہیں تو تین طریقوں سے دیکھ سکتے ہیں اسمان سے زمین سے اور تمہیں گروہ میں بانٹ کر* اج چونکہ مسلمان پوری دنیا میں تقسیم ہو چکے ہیں لیکن اللہ تعالی تمام مخلوق سے بالخصوص مسلمانوں سے پیار کرتا ہے *تو فرماتا ہے میں نے تم میں گروہ اور قبیلے اس لیے پیدا کیے تاکہ تم ایک دوسرے کی پہچان کر سکو* اور دین دنیا کی بھلائی اور کامیابی کی وجہ ایک مولانا مودودی قران کا مفہوم بیان کرتے ہیں *دین اسلام صرف پوجا پاٹ کا نام نہیں بلکہ اس کو اپنے جسم پر اپنے گھر میں اپنے شہر میں اپنے ملک میں اور دنیا میں نافذ کرو یا اس کو نافذ کرنے کے لیے اپنی جان دے دو* موجودہ حالات میں ہم اپنے قائد اعظم کہ فلسفے *اتحاد* *تنظیم* اور *یقین محکم* اپنے اوپر اپنے گھر میں اپنے رشتہ داروں میں برادری میں اپنے شہر میں اپنے ملک میں نافذکر کے کامیاب ہو سکتے ہیں *ورنہ زندگی تو جانور بھی گزاررہے ہیں اپنا گھونسلہ اپنے بچے* یہی وجہ ہے کہ اپنے خاندان اپنے شہر اور اپنے ملک میں اور پوری دنیا میں مسلمان تنہائی کا شکار ہے اور معاشرہ افرا تفری خود غرضی مادہ پرستی پر گامزن ہو کر خاتمے کی طرف روا دوا ہے بہرحال اس قوم کو انبیاء رسول پیغمبر اصحاب کرام علمائے اولیاء کرام حجت کی میری بھی کوشش *اس چڑیا کی مانند ہے جو ابراہیم کی اگ بجھانے جا رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ میری چونچ میں ائے پانی سے اگ ٹھنڈی تو نہیں ہوگی لیکن میرا شمار بجھانے والوں میں سے ہوگا لگانے والوں میں سے نہیں*
*”تمنا دل کی ہے کہ کوئی کام کر جاؤں”*
*”خدا توفیق دے خدمت انسان کر جاؤں”*
خدا ہمارا آپکا حام وناصر ہو اور عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔زیر زبر پیش الفاظ کی غلطی اور بے ترتیبی کے لۓ معافی کی درخواست ہے
تحریر سے قاری کا متفق ہونا ضروری نہیں
لکھاری کا کامل ہونا ضروری نہیں
سید مظفر علی شاہ
بانی اور صدر
نیشنل لائبریری ایسوسییشن