November 16, 2026

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف : چوہدری خوشی محمد جٹ کا اسرائیلی حملے پر شدید ردعمل، عالم اسلام سے اتحاد کی اپیل

IMG-20250614-WA0200

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف : چوہدری خوشی محمد جٹ کا اسرائیلی حملے پر شدید ردعمل، عالم اسلام سے اتحاد کی اپیل
کمالیہ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملے کو سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی اس جارحیت نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ خطے کے امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔اپنے بیان میں چوہدری خوشی محمد جٹ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس غیر قانونی حملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے، کیونکہ اس قسم کی کاروائیاں نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کو بھی شدید خطرے سے دوچار کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ دراصل پورے عالم اسلام کو کمزور کرنے کی ایک سازش ہے، جسے مسلمان ممالک کو سمجھنے اور اس کا منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے عالم اسلام کے تمام سربراہان اور مسلم اُمہ سے اپیل کی کہ وہ ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی کمزوری اور باہمی اختلافات ہی دشمنانِ اسلام کو حوصلہ دیتے ہیں۔چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں اور مظلوم ایرانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور جب تک بیت المقدس آزاد نہیں ہو جاتا، تب تک ہم اسرائیل کی ہر سازش اور ہر حملے کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔