میلسی (بیو رو چیف ) مرکزی انجمن تاجران میلسی وضلع وہاڑی کے صدرشیخ محمد سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چند روز
میلسی (بیو رو چیف ) مرکزی انجمن تاجران میلسی وضلع وہاڑی کے صدرشیخ محمد سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چند روز پیشتر بدھلہ سنت (ملتان) کی انجمن تاجران کے عہدے داران کے خلاف جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے ظالمانہ تشدد اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں انجمن تاجران کے گروپ لیڈر میاں محمد جاوید شاہد شدیدزخمی ہوئے جس کی مرکزی انجمن تاجران میلسی شدید مذمت کرتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ غنڈا عناصر کی ان کاروائیوں اور پولیس کی مجرمانہ غفلت کے خلاف مورخہ 16 جون بروز سوموار چار بجے سپہر تالاب چوک بدھلہ سنت پر ایک بڑا مظاہرہ ہوگا مظاہرے میں پنجاب بھرسے کثیر تعداد میں تاجرشریک ہوں اور بدھلہ کے تاجروں اور شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں انہوں نے کہاکہ مرکزی انجمن تاجران میلسی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اورآئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ورنہ تاجربرادری خواجہ شفیق کی قیادت میں پنجاب بھرمیں احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گا