November 16, 2026

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی معروف علمی و ادبی اور روحانی شخصیت پیر سید مقصود علی جعفری مرحوم کی 22 ویں برسی اور سید سہیل ارجمند جعفری مرحوم کی دوسری برسی پر

IMG-20250614-WA0184

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی معروف علمی و ادبی اور روحانی شخصیت پیر سید مقصود علی جعفری مرحوم کی 22 ویں برسی اور سید سہیل ارجمند جعفری مرحوم کی دوسری برسی پر خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد معروف سماجی شخصیت سید ندیم جعفری اور ان کے برادران کی جانب سے ” الخدمت ویلفیئر کونسل ” کے دفتر کیا گیا جس میں عبد اللہ رشید ، ماجد سیعد راؤ ، سجاد خالق لکھوی ، سیاسی و سماجی شخصیت چوھدری نزیر احمد رحمانی ، ڈاکٹر نور محمد پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ، ڈاکٹر کاشف سیعد راؤ پرنسپل کاھنور ایجوکیشن ہاؤس ، سید عدنان جعفری ، سماجی شخصیت سیٹھ محمد آصف ، قاری محمد شفیق ، سجاد فریدی ، حافظ محسن شان ، ذولفقار علی شاہ ، صحافتی شخصیات راؤ یوسف ضیائی ، ملک عاصم ندیم ، چوہدری عمران خوشی ، چوھدری ساجد حسین ، راؤ سجاد قادر ، حافظ احسان شریف ، ناصر حسین شاکر ، اعجاز علی ، کے علاؤہ بابا نور محمد ، سید عامر جعفری ، عبد المالک ، نوید جعفری ، افضال انجم جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔
۔۔ پیر سید مقصود علی جعفری نے علی گڑھ یونیورسٹی سے اردو میں پی ایچ ڈی کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ انھیں اردو ، انگریزی ، عربی ، فارسی اور ہندی زبان کے علاؤہ علم فلکیات ، علم نجوم ، علم جعفر اور دشت شناسی پر مکمل عبور حاصل تھا ۔سید مقصود جعفری نے فری ڈسپنسری ، فری بلڈ بینک ، فری تعلیم ، نادار اور مستحق افراد کےلئے مفت کفن دفن اور غریب بچیوں کی شادی جیسے عظیم منصوبہ جات کی بنیاد رکھی ۔
ان کے فرزند ارجمند سید ندیم جعفری نے اپنے والد کے مشن کو جاری رکھ کر یہ ثابت کر دکھایا کہ واقعی نیک اولاد والدین کے لئے صدقہ جاریہ ھے
تقریب کے آخر میں مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی اور شرکاء کو ظہرانہ دیا گیا