آج کی کرائم کہانی ہے 11 سالہ حمیرا کی جو اسلام آباد میں مقیم ایک بیوروکریٹ کے بنگلے پر صرف 15 ہزار روپے ماہانہ اجرت پر چوبیس گھنٹوں کی ملازمہ تھی
آج کی کرائم کہانی ہے 11 سالہ حمیرا کی
جو اسلام آباد میں مقیم ایک بیوروکریٹ کے بنگلے پر صرف 15 ہزار روپے ماہانہ اجرت پر چوبیس گھنٹوں کی ملازمہ تھی
کہتے ہیں کہ غربت دنیا میں جہنم کا عکس ہے! یہ بچپن مار دیتی ہے جوانی چھین لیتی ہے اور زندگی کو سزا بنا دیتی ہے۔ حمیرا کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا
غربت کے ہاتھوں وہ اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں سے دور اپنی معصوم خواہشوں کو قربان کرکے جس بنگلے پر جھاڑو پوچا لگایا کرتی تھی آج اسے وہاں سے لاپتہ ہوئے 10 ماہ گزر گئے ہیں وہ زندہ ہے یا مردہ اس کے والدین بھی اس بات سے بے خبر ہیں
حمیرا جس روز لاپتہ ہوئی اسی روز بنگلے کے مالکان نے اس پر 6 تولہ سونا اور 3 لاکھ روپے کیش چوری کرنے کا الزام لگا کر مقدمہ درج کروا دیا
دوسری طرف بچاری حمیرا جس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا تھاکہ وہ آخر گئی تو گئی کہاں؟
اس کے غریب والدین نے بڑی تگ و دو کے بعد بچی کے اغواء کا مقدمہ بنگلے کے مالکان کے خلاف درج کروایا۔ یہ دونوں مقدمات اسلام آباد کے ایک ہی تھانے میں درج ہیں۔ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ 10 ماہ گزرنے کے باوجود پولیس اس کیس کی گتھی سلجھانے میں ناکام ہے اور نہ ہی حمیرا بازیاب ہوسکی