November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) عید قربان کے دوران نورپور شہر میں صحت و صفائی کے بہترین انتظام پر عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ستھرا پنجاب ٹیم کو زبردست خراج تحسین

IMG-20250614-WA0182

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) عید قربان کے دوران نورپور شہر میں صحت و صفائی کے بہترین انتظام پر عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ستھرا پنجاب ٹیم کو زبردست خراج تحسین ۔ واضح رہے کہ عید الاضحی ا کے تینوں ایام میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی ہدایت کے مطابق سپروائزر ملک تصور عباس چھینہ کی زیر نگرانی ستھرا پنجاب ٹیم نے گلی کوچوں میں جانوروں کی الائشیں بروقت اکٹھی کرنے کے لیے سخت گرمی کے باوجود بھرپور طریقے سے کام کیا اور شہر کے ماحول کو آلودہ ہونے سے محفوظ کیا ۔ شہری حلقوں کی طرف سے اس بہترین کارکردگی پر سپروائزر ملک تصور عباس چھینہ اور ان کی پوری ٹیم کی کوششوں کو بے حد سراہا جا رہا ہے ۔ دریں اثناء سپروائزر ملک تصور عباس چھینہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ ہم آئندہ بھی روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کے احکامات کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی میں ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے تاکہ ہمارے شہر کے گلی کوچے صاف ستھرے نظر آئیں اور یہاں پر کسی قسم کی کوئی ماحولیاتی صلودگی پیدا نہ ہو ۔خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) عید قربان کے دوران نورپور شہر میں صحت و صفائی کے بہترین انتظام پر عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ستھرا پنجاب ٹیم کو زبردست خراج تحسین ۔ واضح رہے کہ عید الاضحی ا کے تینوں ایام میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی ہدایت کے مطابق سپروائزر ملک تصور عباس چھینہ کی زیر نگرانی ستھرا پنجاب ٹیم نے گلی کوچوں میں جانوروں کی الائشیں بروقت اکٹھی کرنے کے لیے سخت گرمی کے باوجود بھرپور طریقے سے کام کیا اور شہر کے ماحول کو آلودہ ہونے سے محفوظ کیا ۔ شہری حلقوں کی طرف سے اس بہترین کارکردگی پر سپروائزر ملک تصور عباس چھینہ اور ان کی پوری ٹیم کی کوششوں کو بے حد سراہا جا رہا ہے ۔ دریں اثناء سپروائزر ملک تصور عباس چھینہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ ہم آئندہ بھی روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کے احکامات کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی میں ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے تاکہ ہمارے شہر کے گلی کوچے صاف ستھرے نظر آئیں اور یہاں پر کسی قسم کی کوئی ماحولیاتی صلودگی پیدا نہ ہو ۔