لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ایک مشاورتی اجلاس میں مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ نے کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ایک مشاورتی اجلاس میں مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ نے کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ چیئرمین آئ یو او ڈبلیو زبیر احمد انصاری نے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے وومن ونگ لاہور کی صدارت کے لیئے محترمہ نبیلہ اکبر کو منتخب کیا ہے اور وومن ونگ لاہور کی نائب صدارت کے لئے ڈاکٹر انعم پری کا انتخاب کیا گیا ہے۔ میل ونگ کے لیے بطور صدر ذوہیب رمضان بھٹی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے عہدے ملنے پر تمام
شخصیات کو میری اور انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی پوری ٹیم کی طرف سے دلی مبارکباد۔اس موقع پر دوسرا اہم اعلان چیئرمین آئ یو او ڈبلیو زبیر احمد انصاری نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سپریم کونسل تشکیل دی ہے جس میں ڈاکٹر فضیلت بانو خواتین ونگ کی نمائندگی کریں گی انشاءاللہ اور ان کے ساتھ محمد عادل سی ای او ، حنیف قمر اور سجاد احمد سپریم کونسل کے ممبرز منتخب کیئے گئے ہیں۔ مشاورتی اجلاس میں خصوصی شرکت انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئر مین زبیر احمد انصاری، مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ ، قائم مقام صدر ریحانہ عثمانی ، سینئر نائب صدر فاطمہ شیروانی ، نائب صدور ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ ، نمرہ ملک ،جنرل سیکرٹری طاہر تبسم درانی، نائب صدر امین رضا مغل ، احتشام جمیل شامی، زاہدہ پروین ، سجاد علی بھنڈر ، فلک زاہد اور دیگر ممبرز نے شرکت کی ۔ زبیر احمد انصاری نے مزید کہا کہ ہم ان تمام خواتین و حضرات کو ان کے نئے عہدے ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔