خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارے بزرگوں کا وطیرہ ہے اور اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہم اس عظیم مشن پر کاربند ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجہ کی ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت ملک کامران الٰہی کڑوگ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے پرتکلف عشائیے کی تقریب سے مخاطب ہوءے ہوئے کیا ۔ تقریب میں دیگر نمائندہ سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے کہا کہ ملک کامران الہی کڑوگ کے ہم تہ دل سے مشکور و ممنون ہیں کہ جنہوں نے آج اتنی خوبصورت محفل سجائی ہے اور تمام دوست احباب سے ملاقات کا بھی موقع ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے علاقہ کی عوام کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں انشاءاللہ بے لوث خدمت کے لیے ہر گز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ اس موقع پر ملک کامران الہی کڑوگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک امجد رضا گجر کے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری دعوت کو قبول کرتے ہوئے خصوصی وقت نکالا اور یہاں تشریف لائے ۔ پروقار عشائیہ تقریب میں علاقہ کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپورشرکت کی۔