November 16, 2026

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) کاشف پلاسٹک والی بال ٹورنامنٹ کا یونین کونسل گراؤنڈ تحصیل نورپور تھل میں انعقاد کیاگیا

IMG-20250613-WA0283

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) کاشف پلاسٹک والی بال ٹورنامنٹ کا یونین کونسل گراؤنڈ تحصیل نورپور تھل میں انعقاد کیاگیا ۔ جس میں علاقہ تھل کی معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس ایونٹ میں دیگر مقامی سماجی شخصیات نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کلب اور احتشام کلب کے کھیلاڑیوں کے درمیان شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا ۔ شائقین اس ٹورنامنٹ سے خوب محظوظ ہوءے اور انہوں نے کھیلاڑیوں کو دل کھول کرداد دی۔ فخر تھل ممتاز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھیلاڑیوں کی خصوصی طورپر حوصلہ افزائ کی اور انہیں انعامات سے بھی نوازا۔ اس موقع پر علاقہ تھل کے سرمایہء افتخار ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نےمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل نورپورتھل میں نوجوان نسل میں صحت مند سرگرمیوں کا فروغ خوش ائند اقدام ہے اس سے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بڑی مدد ملے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاقے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کےلیے اپنا بھرپورتعاون جاری و ساری رکھیں گے۔ قبل ازیں گراونڈ میں آمد پر چیف گیسٹ ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ کاپرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔ب