خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کی ہردلعزیز سماجی شخصیت ایڈووکیٹ ملک محمد رمضان بگھور صدر ایس۔ ایس۔ ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل نورپورتھل نے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کی ہردلعزیز سماجی شخصیت ایڈووکیٹ ملک محمد رمضان بگھور صدر ایس۔ ایس۔ ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل نورپورتھل نے رنگپوربگھور میں اپنی رہائش گاہ پر پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول آدھی کوٹ اور ٹیچنگ سٹاف ادارہ ہذا ،ٹیچرز کمیونٹی، اور دیگر دوست احباب کے اعزاز میں، اپنے پیارے بیٹے ملک اذلان بگھور کے عقیقہ کے سلسلے میں عشائیہ کا اھتمام کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوءے دعا کی کہ الله پاک انکے فرزندِارجمند کی عمر دراز فرما ۓ اور بخت سکندری سے سرفراز کرے۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ ملک محمد رمضان بگھور نے تقریب میں شرکت پر تمام شرکاء کا عزت افزائی کے لیے تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔