ساہیوال (خصوصی رپورٹ) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب خالد نذیر وٹو کے وژن کے
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب خالد نذیر وٹو کے وژن کے مطابق، تنویر احمد غزالی سی ای او ایجوکیشن کی زیر سرپرستی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 187/9L ساہیوال میں طلباء کی ہمہ جہتی تربیت کے لیے ایک خصوصی سمر کیمپ کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد گرمیوں کی چھٹیوں کو مفید بناتے ہوئے طلباء کی اخلاقی، ذہنی، اور شخصی تربیت کرنا، نیز اُنہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت جیسے جدید علوم سے روشناس کرانا ہے۔
اس حوالے سے سکول ہذا کے ہیڈماسٹر فیضان خالد ڈوگر نے طلباء سے مخاطب ہوتےہوئے کہا کہ:
“اس پروگرام کی افادیت کا اندازہ آپ کو اپنی آنے والی زندگی میں ضرور ہوگا۔ یہ سمر کیمپ آپ کے کردار، علم اور سوچ میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنے گا۔” اس موقع پر
تنظیمی عہدیداران نے بھی اپنی عملی کاوشوں سے طلباء کی رہنمائی، تربیت اور پروگرام کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا اور اس سلسلے میں مختلف سرگرمیوں، ورکشاپس اور تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ۔