افسانہ عنوان. گوشت تو ختم ہو گیا ہے. تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
افسانہ
عنوان. گوشت تو ختم ہو گیا ہے.
تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
حبیب کو غم یہ نہ تھا کہ وہ پچھلے پورے ہفتے سے بے روزگار تھا, یہ غم بھی نہ تھا کہ اس کے سر پہ ہزاروں روپے کا قرض مذاق ہی مذاق میں چڑھ چکا تھا، مذاق میں اس لیے کہ نہ کوئی عیاشی، نہ کوئی سیر صرف دال روٹی کھا کے زندگانی کی گاڑی کو رو دھو کے چلاے ہی جا رہا تھا. بجلی، گیس اور پانی کے بل کے ساتھ ساتھ مکان کا کرایہ بھی واجب الادا تھا، اصل میں بدبختی اس مہینے کی پانچ تاریخ کو ہی شروع ہو گءی تھی جب وہ اپنے آفس آنے کے لیے ایک نسبتاً چھوٹے راستے کو آزما رہا تھا کہ اچانک اس کے سامنے بلی کا بچہ آگیا، مسءلہ بلی کے بچے کا بھی نہ تھا مسءلہ یہ تھا کہ وہ بلی کا بچہ کالے رنگ کا تھا, کبھی کبھی بڑے بزرگوں کے زمانے سے چلی آنے والی توہمات ہمارے دل و دماغ میں کچھ اس طرح سے بیٹھ جاتی ہیں کہ پھر وہ ہمارے ساتھ ساتھ ہمارے مرنے جینے کی طرح ہی سے لازم و ملزوم ہو جاتی ہیں، حبیب کو جتنی جلدی اپنے دفتر پہنچنے کی تھی، کالی بلی کو دیکھ کر اس کا سارا جوش اور ولولہ ایک دم ہی زمین بوس ہو گیا تھا. خیر مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق حنیف اپنی نوکری پہ پہنچ ہی گیا چونکہ کالی بلی راستہ کاٹ گءی تھی تو زندگی کی ساری برق رفتاری آپو آپ ہی اڑن چھو ہو گءی تھی، حنیف ڈھیلے، مرے مرے قدموں سے چلتا ہوا دس منٹ کا سفر بیس منٹ میں طے کر کے جب اپنے دفتر پہنچا تو سڑیل باس نے اس سے کوی بھی وضاحت لیے بغیر اسے کھڑے کھڑے ہی نوکری سے نکال دیا،ہاے یہ پرائیویٹ نوکری بھی کتنی بڑی آزمائش ہوتی ہے ناں، آپ جتنی بھی محنت کر لو، جتنی بھی جان مار لو، بھلے ننگے پیروں کانٹوں پہ چلتے رہو یا بھڑکتے شعلوں پہ رقص کرنا شروع کر دو مالک، مالک ہی ہوتاہے اور ملازم، ملازم ہی، ساری دنیا اسی نفسانفسی اور بے جا بے رخی نے کءی دلوں کو توڑ کر، بے شمار آنکھوں کو نم ناک کر کے کءی گھروں کے چولہوں کو ٹھنڈا کر چھوڑا ہے. خیر عیدالاضحیٰ سے چند روز قبل گوڈے گوڈے مقروض حبیب کے لیے یہ نوکری ڈوبتے کو تنکے کا سہارا تھی، چلو اب ڈوبنے والا ہر فکر سے آزاد ہو چکا تھا ، ڈوبنے والے کو تنکے کا سہارا بھی نہ رہا تھا، اب رازق جانے اور بھوکے پیٹ کی کسک، اب معاملہ رازق اور بھوکے پیٹ کے مابین آ گیا تھا ستے ہی خیر تھی، حبیب تھکے قدموں، ٹوٹے دل اور بھوکے پیٹ کے ساتھ جب گھر پہنچ کے گھر کی دہلیز پار کر کے چھلنگَا چارپائی پہ بری طرح کھانستی ہوی قریب المرگ ماں کے پاس پہنچا تو حبیب کی تھوڑی تھوڑی چلتی ہوی سانسیں ایک لمحے کے لیے بند سی ہو گییں، اسے لگا وہ اب جی نہ پاے گا وہ ماں جس نے اپنی جوانی اپنے خاندان اور بچوں پہ وار کے انھیں پروان چڑھا کے منزل پہ پہنچا دیا تھا اور اب موت کے انتظار میں لمحہ لمحہ مرتی ہوی منحنی، پیلی زرد ہو چکی تھی جس کی نگاہیں بھوکے پیٹ کے ساتھ موت کی منتظر تھیں ، کمزور ماں کو دیکھنا موت کے دروازے پہ پہلی دستک تھی. پہلی دستک کو سنی ان سنی کر کے حبیب اپنے بارہ سالہ بیٹے احمد مسعود کی طرف لپکا، احمد نے بابا کو دیکھتے ہے پہلا فقرہ یہ ادا کیا.
بابا لے آے بکرا،
تو یقین کیجیے حبیب کو لگا وہ موت کی آخری منزل تک پہنچ چکا ہے، اس کی آنکھیں آنسوؤں سے تر بتر تھیں اور گلا ان آنسوؤں کی بہتات سے تقریباً بند ہو چکا تھا، لیکن حبیب نے بھرای ہوی آواز سے اپنے لاڈلے بیٹے کو جھوٹ کی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہاں بیٹے عید والے دن zenith والوں سے بکرے کی بکنگ کروا لی ہے، احمد اتنا خوش ہوَا کہ اس نے پورے گھر میں یوں غل غپاڑہ مچا دیا، کہ موت اور غربت کی مایوسی میں ڈوبا ہوا گھرانہ ایک دم سے زندہ ہو گیا، حبیب اپنی نم آنکھوں کے ساتھ گھر سے نکل جاتا ہے، زندگی اسی بد سکونی، کے ساتھ عید کے دن تک پہنچ جاتی ہے، نہ جیب میں پیسے، نہ نوکری نہ آس نہ امید مگر بیٹے سے کیے ہوے وعدے نے حبیب کے پیروں کو اتنا طاقتور کر دیا کہ وہ نہ چاہتے ہوے بھی بیبو جان کی حویلی میں بانٹے جانے والے گوشت کے حصول کے لیے قطار میں کھڑا ہو گیا، ایک سے دو، دو سے تین اور پھر تین سے چار بج گیے، حبیب کی ٹانگیں شل اور پاوں سن ہو گیے، انتڑیاں بھوک سے شورو غوغا مچا رہی تھیں مگر انتڑیوں کی کون سنتا انھیں تو ایک عرصے سے پانی کے ذائقے کی عادت ہو چکی تھی،قطار میں کھڑے سب لوگ گوشت لے کر گھر جا چکے تھے، حبیب کی جب باری آی، تو بیبو جان کی سر چڑھی ملازمہ نے سینہ تان کے کہا او جا وے بھرا، گوشت ختم ہو گیا وے، حبیب جو اتنا بڑا حوصلہ کر کے بیبو جان کی حویلی تک تو آ پہنچا تھا، مگر سیاست دنیا سے ایک محروم باپ کی محرومی اور ایک معصوم بچے کی آس کو نگل گءی، حبیب جھکے شانوں اور زخمی دل کے ساتھ گھر وآپسی کے لیے چل پڑا، حبیب کے شانے پہ ایک ہاتھ ٹھہر گیا، حبیب آدھا زندہ، آدھا مرا ہوا اس ہاتھ کو شاید اپنے شانے پہ محسوس ہی نہ کر پاتا، کہ باسو، حبیب کے سامنے آ گیا اس کے ہاتھ میں صحت مند گوشت سے سجی ہوئی بوٹیوں کا بہت بڑا خوان تھا جسے رنگ برنگے کڑھای والے پھولوں کے دسترخوان سے ڈھانپا گیا تھا، لے حبیب جا کے اپنے احمد تے بیبے نوں گوشت کھوا تے عید دا مزہ دوبالا کر، حبیب کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑیاں رکتی نہ تھیں اور وہ گوشت کے خوان کو کندھے پہ اٹھا کے اپنی بیبے اور احمد کے پاس لے گیا، ساری دنیا کی بے رخی کے سارے گھاو ایک ہیجڑے کی محبت نے بھر دییے تھے.
ڈاکٹر پونم گوندل لاہور drpunnamnaureen@gmail.com