November 16, 2026

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) کاشف پلاسٹک والی بال ٹورنامنٹ آج مورخہ 12 جون کو بوقت شام چھ بجے یونین کونسل گراؤنڈ تحصیل نورپور تھل میں منعقد ہو رہا ہے ۔

IMG-20250520-WA0227

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) کاشف پلاسٹک والی بال ٹورنامنٹ آج مورخہ 12 جون کو بوقت شام چھ بجے یونین کونسل گراؤنڈ تحصیل نورپور تھل میں منعقد ہو رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے مطابق علاقہ تھل کی معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ بطور مہمان خصوصی اس ایونٹ میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر مقامی شخصیات بھی بطور مہمانان خصوصی شریک ہوں گی ۔ اس موقع پر ملک کلب اور احتشام کلب کے کھیلاڑیوں کے درمیان شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ دریں اثناء فخر تھل ممتاز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں صحت مند سرگرمیوں کا فروغ خوش ائند اقدام ہے اس سے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بڑی مدد ملے گی ۔