لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)نامور سئینر صحافی رانا خالد قمر نے بطور ایڈیٹر روزنامہ مشرق لاہور،عید کی چھٹیوں کے اختتام کے بعد کام کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ کام کے دنوں کا آغاز
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)نامور سئینر صحافی رانا خالد قمر نے بطور ایڈیٹر روزنامہ مشرق لاہور،عید کی چھٹیوں کے اختتام کے بعد کام کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ کام کے دنوں کا آغاز محبت کے پھولوں سے ہوا ۔ چودھری شہباز آرائیں بیورو چیف کوہ نور نیوز لاہور، اینکر پرسن شہزاد احمد ، سلمان شاہ اور محمد کامران کے ہمراہ دفتر روزنامہ مشرق تشریف لائے۔ اس موقع پر انہوں نے رانا خالد قمر کو مبارکباد دی اور ان کی اور ادارے کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ چودھری شہباز سے رانا خالد قمر کاش بھائیوں جیسا تعلق ہے ،عاجزی و انکساری ان کی شخصیت کی پہچان ہے اسی لئے اللہ پاک نے انہیں بے پناہ عزت اور دولت سے نوازا ہے ۔ اللہ پاک ان پر جیسے جیسے اپنا فضل فرماتا جاتا ہے وہ جھکتے چلے جاتے ہیں ۔ اس موقع پر جناب رانا خالد قمر نے دوستو کی بے پایاں محبتوں ، چاہتوں اور مروتوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کےلیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔