November 16, 2026

میلسی بیو رو چیف معروف قانون دان چوہدری محمد اکبر وڑائچ نے کہا ہے کہ بجٹ تجاویز میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکسز عائد کرنے کی

IMG-20250612-WA0246

میلسی بیو رو چیف معروف قانون دان چوہدری محمد اکبر وڑائچ نے کہا ہے کہ بجٹ تجاویز میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکسز عائد کرنے کی تجویز ظالمانہ ہے جو کہ موجودہ حکومت کی بے حسی کو ظاہر کرتی ہے اس تجویز کو واپس لینا چاہیے انہوں نے کہا پوری دنیا میں سولر انرجی کی حوصلہ آفزائی کی جارہی ہے جبکہ ہمارے ملک میں ایسے ٹیکس لاگو کرنا مضحکہ خیز ہے انہوں نے ان خیالات سٹی پریس کلب میلسی کے صدر محمد قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری میاں جاوید عزیز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو سولر انرجی سے دور رکھنا حکمرانوں کی بد نیتی اور بے حسی کا کھلا ثبوت ہے وزیراعظم کو ایسے فضول ٹیکس واپس لینے چاہیے