ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)اگلے مزید چار پانچ دن سخت گرمی کا امکان ہے ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ہارون آباد ڈاکٹر انور
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)اگلے مزید چار پانچ دن سخت گرمی کا امکان ہے ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ہارون آباد ڈاکٹر انور سکھیرا اب درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک روز پہنچ رہا ہے جو کہ مزید بڑھنے کا امکان ہے معروف معالج ڈاکٹر عارف رضا ملک سٹی کڈنی اسپتال والے۔
انسانی جسم کا درجہ حرارت 41 ڈگری پر پہنچ جائے تو موت واقع ہونے کے امکانات 90 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔م ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بہاولنگر ڈاکٹر عامر رضا تفصیلات کے مطابق ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ہارون آباد ڈاکٹر انور سکھیرا گردوں کے معروف معالج ڈاکٹر عارف رضا ملک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بہاولنگر ڈاکٹر عامر رضا نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (موسمی درجہ حرارت نہیں انسانی جسم کا درجہ حرارت) اسی لئے شدید گرمی سے بزرگ لوگ بہت زیادہ متاثر ھوتے ھیں۔ لہذا بہتر ھے کے انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے احتیاط کریں گوشت ، انڈہ ، اچار ، کوک ، پیسی ، تیز مرچ مصالحے ، پالک ، میتھی وغیرہ کھانے سے اجتناب کریں۔۔
کالا ، نیلا ، لال ، میرون ، جامنی اور گہرے رنگ والے کپڑے پہننے سے پرہیز کریں انتہائی گرمی کے اوقات صبح 9 سے شام 6 بجے تک بلا ضرورت سفر کرنے میں احتیاط کریںکالے رنگ* کے اورمکمل بند جوتے* کم سے کم پہنیں۔کرنے والے کام کدو ، ٹینڈے ، اروی ، گھیا توری ، پیٹھا ، مولی ، کھیرا ، دودھ ، دیسی گھی ، شربت بزوری ، بلنگو اور شربت بادام، *تخ ملنگا اور دیسی شکر کا شربت* ، گوند کتیرا، پھلوں میں تربوز ، کیلا , خوبانی اور خربوزے کا استمعال کریں سفید ، گلابی ، سبز اور *ہلکے رنگ کے کپڑوں* کا استمعال کریں۔گھر سے نکلتے وقت اگر پیدل، موٹر سائیکل، بغیر اے سی والی گاڑی جائیں تو *گیلا تولیہ* ضرور ساتھ رکھیں ممکن ہو تو سر اور گردن کسی کپڑے سے ضرور ڈھانپیں* اور عینک کا استمعال بھی کریں سونف اور الائچی کا قہوہ* گرمی کا بہترین توڑ ہے۔املی اور آلو بخارے کا شربت پیاس کی شدت کو انتہائی کم کر دیتا ھے
پانی جس قدر ممکن ہو پئیں ۔ ٹھنڈے پانی کی بجائے گھڑے کا پانی استعمال کریں۔ پیاس کی شدت کنٹرول میں رہتی ہےجتنی بار ممکن ہو دن میں *غسل* کریں۔ہوا دار جوتا پہنیں جو کالے رنگ کا نا ہودرخت گائیں جو نہ صرف موجودہ گرمی کو کم کریں گے۔بلکہ سردی میں پڑنے والی سموگ کا بھی توڑ ہیں۔۔اللہ تعالی ہم سب پر اپنی خاص رحمتوں کا نزول فرمائے۔ آمین ثم آمین یارب العالمین۔