وہ ڈوب رہی تھی۔
وہ ڈوب رہی تھی۔
اور کسی نے محسوس نہیں کیا…
کسی نے بھی نہیں، سوائے اُس کے خود کے۔
یہ جون 2022 کی بات ہے، ورلڈ چیمپئن شپ، بوداپیسٹ میں۔انیتا الواریز، ایک امریکی آرٹسٹک سوئمر، جن کا تعلق میکسیکو سے ہے،ایک لاجواب پرفارمنس دے رہی تھیں۔مگر جب اُن کا مظاہرہ ختم ہوا… وہ پانی سے اوپر نہیں آئیں۔
وہ بے ہوش ہو چکی تھیں۔اُن کا جسم چند لمحے پانی کی سطح پر تیرتا رہا،
پھر آہستہ آہستہ نیچے ڈوبنے لگا۔
پوری طرح، pool کی تہہ تک۔
نہ ناظرین کو احساس ہوا، نہ ججز کو۔
سب تالیاں بجا رہے تھے۔لیکن اُن کی کوچ، آندریا فوانتس، نے محسوس کیا۔وہ انیتا کو اچھی طرح جانتی تھیں—انہیں معلوم تھا کہ وہ کتنی دیر میں سانس لینے کے لیے اوپر آتی ہیں۔دل نے گواہی دی کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ایک پل کی بھی تاخیر کیے بغیر،وہ کود گئیں۔مکمل لباس میں، جوتے پہنے ہوئے۔انہوں نے سیدھا گہرائی میں غوطہ لگایا،انیتا کو کمر سے پکڑا،
اور اوپر لے آئیں۔انہوں نے اس کی جان بچا لی۔
یہ کہانی مجھے ایک گہری سوچ میں لے گئی…کیا کوئی ہے جو آپ کو اتنا جانتا ہو
کہ جب آپ باہر سے مسکرا رہے ہوں، مگر اندر سے ٹوٹ رہے ہوں—تو وہ محسوس کر لے؟ایسا کوئی، جو بنا جھجک آپ کے لیے کود پڑے،جب آپ میں ہمت نہ بچے کہ آپ خود اوپر آ سکیں؟
اور سب سے اہم بات…
کیا آپ کسی کے لیے وہ شخص بن سکتے ہیں؟کیا آپ اپنے پیاروں کی زندگی میں اتنے موجود ہیںکہ آپ اُس لمحے کو محسوس کر سکیں جب وہ ڈوبنے لگیں؟
یا آپ بھی صرف ایک تماشائی ہیں،
جو تالیاں بجا رہا ہے،
مگر یہ دیکھنے سے قاصر ہے کہ اندر سے کوئی ٹوٹ رہا ہے؟
اس زندگی میں، ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہےجو ہمیں صرف دیکھیں نہیں—بلکہ ہمیں محسوس کریں۔ایسے لوگ، جو پہچان لیں کہ کب ہم ہار ماننے والے ہیں،اور ہمت کریں کہ ہماری خاطر… چھلانگ لگا دیں۔