November 16, 2026

نوشہرہ سون سکیسر(ملک ذیشان فاروق اعوان سے)عیدالاضحیٰ کے موقع پر صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت وادی سون میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کیے گئے

IMG-20250611-WA0287

نوشہرہ سون سکیسر(ملک ذیشان فاروق اعوان سے)عیدالاضحیٰ کے موقع پر صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت وادی سون میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کیے گئے سپروائزر محمد وقار کی زیر نگرانی سرگودھا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے عملہ نے اپنی عید کی خوشیوں کو پس پشت ڈال کر شہریوں کی خدمت میں مصروف ہوکر قربانی کے جانوروں کے فضلے اور آلائشوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے تلف کرتے رہے صفائی عملے کی دن رات محنت نے علاقے کو نہ صرف تعفن سے محفوظ رکھا بلکہ عید کے تینوں دن صفائی کا معیار برقرار رکھا آلائشوں کے لیے خصوصی پوائنٹس قائم کیے گئے شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی بروقت اور موثر ردعمل کو سراہا مقامی افراد کا کہنا تھا کہ اس سال کی صفائی مہم گزشتہ برسوں کی نسبت کہیں بہتر اور موثر رہی عوام نے صاف ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنانے پر صفائی عملے، اور دیگر متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔