نوشہرہ سون سکیسر(ملک ذیشان فاروق اعوان سے)اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے اپنے آبائی علاقے وادی سون کا دورہ کیا
نوشہرہ سون سکیسر(ملک ذیشان فاروق اعوان سے)اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے اپنے آبائی علاقے وادی سون کا دورہ کیا اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان جب وادی سون پہنچے تو تمام مختلف قصبات جابہ،کھبیکی،نوشہرہ،کورڈھی،اوچھالی،سوڈھی کھوڑہ،ترڑی،سورکی اور بیاکھ کلیال کے لوگوں نے ان کا فقید المثال استقبال کیا ملک منصور عثمان اعوان کی کاوش سے حکومت نے تین ارب نو کروڑ کی میگا گرانٹ منظور کرتے ہوئےپیل چوک تا نوشہرہ اوچھالی سڑک پر کام جاری کیا ہوا ہے ملک منصور عثمان اعوان نے وادی سون کے مختلف علاقوں کی کارنر میٹنگ کے دوران کہا کہ وادی سون کے تمام قصبات کی رابطہ سڑکوں پر جلد کام شروع ہوگا جبکہ چانبل موڑ سے سوڈھی موڑ تک سڑک کی تعمیر پر کروڑوں روپوں کی گرانٹ منظور ہوگئی ہے عنقریب اس سڑک پر کام شروع کردیا جائے گا زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے پر انہوں نے کہا کہ واٹر ڈیمز کےلئے محکمہ آباد بارانی اضلاع کےلئے آباد پروگرام میں تحصیل نوشہرہ کو شامل کراوں گا اور ضلع خوشاب میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کےلئے جلد اقدامات کئے جائیں گے وادی سون دورہ کے دوران ملک امیر حیدر سنگھا بھی ان کے ہمراہ تھے وادی سون کی خوشی سے نہال عوام نے ملک منصور عثمان اعوان کو محسن وادی سون اور فرزند وادی سون کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ ملک منصور عثمان اعوان ہمارے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں ان کی کاوش سے جس طرح وادی سون میں ترقیاتی کاموں آغاز ہوگیا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ملک منصورعثمان اعوان نے کہا کہ وادی سون میں ترقیاتی سکیموں کے بارے میرا کسی پر احسان نہیں میں اسی دھرتی وادی سون کا ہوں بھلا ماں دھرتی سے کبھی رشتہ ٹوٹ سکتا ہے وادی سون کی محرومیوں کا ازالہ کرنا چاہتا ہوں وادی سون کے لوگوں نے جس طرح میرا استقبال اور میری عزت افزائی کی ہے کبھی بھلا نہ پاوں گا وادی سون کے اجتماعی مسائل حل کرانے پر پوری کوشش کروں گا اور حکومت کا مشکور ہوں جنہوں نے میری کاوش پر وادی سون میں ترقیاتی کاموں سے محرومیوں کے خاتمہ کا عزم کرلیا ہے بعد ازاں انہوں نے زیر تعمیر تین ارب نوکروڑ کی لاگت سے زیر تعیر سڑک پیل چوک تا اوچھالی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔