November 16, 2026

سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ اور ھند کے مشہور درگاھ شدانی دربار کے گدی نشین سنت یوڈسٹر لعل کے بھائی کا ھندستان کے شہر رائے پور میں دھانت ہوگیا، علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔

IMG-20250611-WA0282

سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ اور ھند کے مشہور درگاھ شدانی دربار کے گدی نشین سنت یوڈسٹر لعل کے بھائی کا ھندستان کے شہر رائے پور میں دھانت ہوگیا، علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔
درشن لعل شدانی شدانی دربار کا اہم فرد تھا جس میں ڈاکٹر بھیشم لعل شدانی، ڈاکٹر ستیوان، ڈاکٹر اجیت کمار کے خاندان کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے سنت برابر کے شریک ہیں۔
شدانی دربار حیات پتافی گھوٹکی میں بھائی جیئے رام داس شدانی تعزیت وصول کر رہے ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں ان کے بھگت تعزیت کیلئے پہنچ رہے ہیں۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری، اقلیتی امور کے صوبائی وزیر ڈاکٹر لعل چند، توانائی کے وزیر سید ناصر حسین شاہ، سردار محمد بخش خان مھر، اقلیتی ونگ سکھر کے جرنل سیکریٹری راجکمار وادھوانی نے دوکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر راجکمار وادھوانی نے کہا کہ ہمارا شدانی دربار کے ساتھ کافی پرانہ تعلق ہے وہ ہمارے مرشد تھے، ہم اس دکھ کی گھڑی میں شدانی دربار کے گدی نشین کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔