November 16, 2026

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج نور پورتھل علم کا نور بکھیرتے ہوئے خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف

IMG-20250611-WA0262

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج نور پورتھل علم کا نور بکھیرتے ہوئے

خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف

تعلیم انسان کے نسلی گروہ میں برتری کا موجب بنتی ہے ۔ اعلی ا یا بہتر تعلیم انسان کی نفسی وجبلتی منفی خواہشات کو قابو میں لانے اور انہیں ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔ تعلیمی ترقی کے بغیر کسی قوم کی ترقی ممکن نہیں ہے ۔ تاریخ انسانی گواہ ہے کہ اقوام اور ممالک کی ترقی میں تعلیم نے ہمیشہ واضح اور نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ تعلیمی ترقی میں ہمیشہ تعلیمی اداروں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز نورپور تھل کی حیثیت کسی بھی حوالے سے محتاج تعارف نہیں ۔ نورپور تھل میں واقع اس کالج کو صحرائے تھل میں مرکزی اہمیت وحیثیت ہے ۔ وسیع و عزیز علاقہ تھل کے تشنگان علم کے لیے یہ ادارہ بحر رواں کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس ادارے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ممتاز ماہر تعلیم پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک کی قیادت میں محنتی اور فرض شناس سٹاف کے ساتھ نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے بھرپور کردار ادا کررہا ہے ۔ اس ادارے کے اساتذہ کرام اعلی ا تعلیم یافتہ اور اپنے اپنے شعبوں میں امتیازی خصوصیات کے حامل ہیں ۔ کالج ہذا کا ٹیچنگ سٹاف ہمہ وقت ادارے کی بہتری کے لیے پرنسپل کی زیر نگرانی کوشاں نظر آتا ہے ۔ پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک کی پہچان بطور استاد اور بطور انسان ایک محنتی، لائق ،بردبار، سادگی پسند اور اعلی ا ظرف شخصیت کی ہے ۔ اعلی ا تعلیم یافتہ ٹیچنگ سٹاف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث کالج کی تعمیر و ترقی میں بہت اہم کردار اداکررہا ہے ۔ کالج ہذا میدان تعلیم میں بنیادی نکات کو مدنظر رکھ کر بچوں کی ذہنی نشو نما کرنا چاہتا ہے ۔ کالج میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا اہتمام بھی تواتر کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ سالانہ سپورٹس میلہ ،تقریری مقابلے اور کوئز جیسے پروگراموں کے ذریعے طلباء کی دلچسپی اور توجہ کو ہمہ وقت کچھ کرنے اور سیکھنے کے جذبے پر مائل رکھا جاتا ہے ۔ ادارے کی اس روز افزوں ترقی ، جس کے پس منظر میں پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک کی مدبرانہ صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تعلیمی مہارت کا ہاتھ ہے کو آنے والے وقتوں میں بھی یاد رکھا جائے گا ۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج نورپورتھل کے پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک نے میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کہا ہےکہ سارے تعلیمی نظام میں اساتذہ کرام جو ایک قوم ونسل کی احسن خطوط پر آبیاری کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ان کا کردار مسلمہ حیثیت کا حامل ہے۔ ہمیں تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے ۔ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ انہیں چاہیے کہ اپنے آپ کو صرف اور صرف حصول تعلیم کے لیے مختص کریں تاکہ تکمیل علم کے بعد ملک و قوم کیلئے مناسب خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کی توقعات پر بھی پورا اتر سکیں۔ پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک نے کہا کہ جب سے میں نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج نورپورتھل کا چارج سنبھالا ہے میری یہ کوشش ہے کہ نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کی جا سکے جو میرے پیشہ ورانہ فرائض کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم سے آج ادارے کی موجودہ صورتحال میری کمٹمنٹ اور لگن کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے محنت، ایمانداری اور فرائض کی ادائیگی کو اپنا نصب العین بنایا ہوا ہے ۔ اس حوالے سے میرے جملہ سٹاف کا تعاون زبردست خراج تحسین کے لائق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے مقامی میڈیا (خصوصا” سئنیر صحافیوں ایم نوردین اور راقم الحروف راجہ نورالہی عاطف)نے میرا جوساتھ دیا ہے اس پر میں تہہ دل سے شکر گزارہوں۔ پرنسپل نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز اس کے معیار تعلیم سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کیونکہ تعلیم و ترقی کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ۔تعلیم کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ناممکن ہے بلکہ پوری انسانیت کی اصلاح وفلاح بھی تعلیم سے مشروط ہے ۔ پروفیسر عبدالغفور ملک نے کہا کہ طلباء ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ان پر خصوصی توجہ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ادارہ طلباء کو ایک ایسا تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں کوشاں ہے جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ہو اور جہاں انہیں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور پروان چڑھانے کا موقع ملے اور وہ اپنے مستقبل کو روشن تر دیکھ سکیں۔ ادارے کا انتظامی عملہ بڑی محنت، جانفشانی، لگن اور ملی جذبہ کے تحت مصروف عمل ہے تاکہ طلبا کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائ جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔ پرنسپل عبدالغفور ملک نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے ۔ پاکستان میں طلباء نے اللہ پاک کےفضل وکرم سے ہر میدان میں ترقی کی ہے جس سے انکار ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں طلباء نے اپنے آپ کو منوانا شروع کر دیا ہے۔ پاکستانی قوم بہادر اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مضبوط ہے۔ انسان کو تسلی بخش زندگی گزارنے کے لئے ہائیرایجوکیشن حاصل کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے انسان کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے بہترین مواقع ملتے رہتے ہیں اور پھر یہ ایک قوم کی ترقی کا سبب بھی بنتی ہے ۔ انشاء اللہ ہمارے طالب علم جو اس قوم کا مستقبل ہیں۔ اس کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کا لج نورپورتھل طلباء کو بہترین تدریسی ماحول فراہم کر رہا ہے۔ تعلیمی شعبے میں ایک انقلابی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جس کے تحت طلباء کی تعلیم حاصل کرنے کی شرح نمایاں حد تک بڑھ گئی ہے یہ ہمارے لیے بہت حوصلہ افزاء بات ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں پرنسپل نے بتایا کہ کالج ہذا میں طلباء کی تعداد میں روزافزوں اضافہ ہورہا ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل نورپور تھل میں شعبہء تعلیم کے فروغ کے لئے ہمارے منتخب عوامی نمائندوں کے علم دوست اقدامات لائق تحسین ہیں۔ پروفیسر عبدالغفور ملک کے مطابق سابق ایم این اے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ کی خطیر گرانٹ سے کالج میں اضافی تعلیمی بلاک کی تعمیر ایک مستحسن اقدام ہے جس پر ہم ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کے تہ دل سے مشکور و ممنون ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے میں طلباء کے پینے کے صاف پانی کے لیے ایکس لیگل ایڈوائزر وزیر اعلی ا پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کی طرف سےبطور عطیہ واٹر کولر کی فراہمی بھی یقینا خراج تحسین کے لائق ہے ۔ سربراہ ادارہ ہذا نے کہا کہ کالج کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے سوشل ورکر ملک حاجی شیر علی گھلو سمیت دیگر نمائندہ سماجی و تعلیمی شخصیات کا تعاون قابل داد ہے۔