November 16, 2026

پیلووینس تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) پیلووینس تھل میں پہلا سول آداب بوٹ کیمپ منعقد کیاگیا۔

IMG-20250611-WA0263

پیلووینس تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) پیلووینس تھل میں پہلا سول آداب بوٹ کیمپ منعقد کیاگیا۔
جس کی نگرانی پروفیسر ڈاکٹر ملک غلام حسین بابر نے کی، جو میرا گاؤں میری جنت فورم کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ اس کیمپ میں طلباء، اساتذہ کرام اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ کیمپ کے اہم موضوعات میں اخلاقی اقدار اور آداب کی تربیت، شہری شعور کی ترویج، کیریئر پلاننگ اور تعلیمی ترقی شامل تھے۔تقریب سے ملک مخمل حیات جسرا اور ملک جاوید اقبال جسرا نے خطاب کیا۔ دونوں مقررین نے شرکاء سے اپنی کامیابی کی کہانیاں شیئر کیں اور بتایا کہ تعلیم کس طرح معاشرتی ترقی اور متحرک معاشرے کے قیام کا ذریعہ بن سکتی ہے۔اختتامی کلمات میں پروفیسر ڈاکٹرملک غلام حسین بابر نے طلباء اور اساتذہ کرام کو قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ میرا گاؤں میری جنت فورم مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔