بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس ڈی پی او صدر بھکر اسد عباس خان کے اعزاز میں پروقار فئیر ویل پارٹی کا انعقاد کیاگیا۔
بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس ڈی پی او صدر بھکر اسد عباس خان کے اعزاز میں پروقار فئیر ویل پارٹی کا انعقاد کیاگیا۔
تقریب میں ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان سمیت ایس پی انوسٹیگیشن شوکت علی ، ایس ڈی پی اوز تمام ایس ایچ اوز ،تمام ہیڈ آف برانچز دفتر اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔۔اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے اسد عباس خان کی کارکردگی کو سراہا اور ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دوران تقریب ٹرانسفر ہونے والے اسد عباس خان کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔ تمام افسران نے اسد عباس خان کے ٹرانسفر ہونے پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی کمانڈ میں ڈیوٹی سر انجام دینے سے بہت کچھ سیکھا ،ان کی خدمات، پیار اور خلوص ہمارے دلوں میں تا حیات زندہ رہے گا۔