November 16, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف کنری، تعلقہ ہیڈکواٹر اسپتال انتظامی بدحالی کاشکارہوگیا، ملازمین گھربیٹھے تنخواہیں

IMG-20250610-WA0478

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف کنری، تعلقہ ہیڈکواٹر اسپتال انتظامی بدحالی کاشکارہوگیا، ملازمین گھربیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگے،نان کوالیفائیڈ عملہ مریضوں کاطبی معائنہ کرنے اور مختلف امراض میں مبتلامریضوں کو ایک جیسی ادویات دینے ا وربلاوجہ ٹیسٹ تجویزکرنے میں مصروف، سرکاری اسپتال لاوارث تصور کیاجانے لگا، غریب مریض پریشانی میں مبتلا نوٹس لینے کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق کنری تعلقہ ہیڈکواٹر اسپتال عرصہ درازسے انتظامیہ بدحالی وگھمبیر مسائل کاشکارہے اورصورتحال انتہائی بدسے بدترہوچکی ہے، ڈاکٹروں کے بجائے نان کوالیفائیڈ عملہ مریضوں کاطبی معائنہ کرنے اورمختلف امراض میں مبتلامریضوں کوایک جیسی ادویات دینے اوربلاوجہ ٹیسٹ تجویزکرنے میں مصروف ہے جس کے باعث لیبارٹری کاقیمتی میٹریل ضائع ہورہاہے اسٹاف نرس سمیت پیرامیڈیکل اسٹاف کے بیشترملازمین گھربیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں اسپتال انتظامیہ مریضوں کے دیگراسپتال میں منتقلی کیلئے ایمبولینس فراہم کرنے سے گریزاں ہے،اگرچہ ایمبولینس دے دی بھی جاتی ہے توپیٹرول کے اخراجات غریب مریض کوخود برداشت کرناپڑتے ہیں اسپتال میں جنریٹرموجودہے مگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران نہیں چلایاجاتا قیمتی جنریٹراسپتال کی عمارت کے پیچھے نصب ہے جو پڑازنگ آلود اورنکارہ ہورہاہے،جبکہ اسپتال کوملنے والاسولر پینل غائب ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران قیامت خیزگرمی میں وارڈوں میں موجودمریضوں کواذیت ناک صورتحال کاسامناکرناپڑتاہے،صبح کی شفٹ کے بعداسپتال میں آنیوالے شوگرکے غریب مریض ٹیسٹ کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں، انتظامیہ فرائض کی انجام دہی سے بچنے کیلئے ایمرجنسی کی صورت میں لائے جانیوالے زیادہ تر مریضوں کو دیگرشہروں میں منتقل کردیتی ہے جبکہ یہ بھی شکایت عام ہے کہ سادہ لوح غریب مریضوں کوداخل کرنے کے بجائے روانہ کردیاجاتاہے تاکہ خراک کی مدمیں آنیوالے اخراجات کی بچت کی جاسکے،جبکہ سفارشی اورسمجھ دار مریضوں کواسپتال میں داخل کرلیاجاتاہے اسپتال میں مختلف اقسام کی تین سے چار ادویات ملٹی نیشنل کمپنیوں کی معیاری ادویات ہیں جبکہ دیگرتمام ادویات لوکل کمپنیوں کی غیرمعیاری ادویات موجود ہیں جو مریضوں کودی جاتی ہیں جن کے استعمال سے افاقہ کے بجائے مریض دیگرمہلک امراض میں مبتلاہورہے ہیں، اسپتال میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرسمیت دیگرڈاکٹروں کی کل 60آسامیاں مختص ہیں جن میں سے صرف 09ڈاکٹر دستیاب ہیں جبکہ گائناکولجسٹ لیڈی ڈاکٹر،بے ہوشی کاڈاکٹر،جنرل فزیشن، کارڈیالوجسٹ، آنکھوں کاڈاکٹر،ڈینٹال سرجن سمیت مختلف امراض کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی 51آسامیاں اورپیرامیڈیل اسٹاف کی بیشتر آسامیاں بھی روزاول سے لیکر تاحال خالی پڑی ہیں،اسپتال میں موجودجدید آپریشن تھیٹر بھی روزاول سے غیر فعال ہے،قیمتی طبی آلات زنگ آلود ہوکر ضائع ہورہے ہیں اوربیشتر اہم ٹیسٹوں کی تاحال سہولت بھی دستیاب نہیں ہے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی کے بعد جدید کلر ایکسرے مشن اورالٹرا ساؤنڈکے شعبہ کو فعال کردیاگیاہے جبکہ دیگربعض معملات میں پہلے سے زیادہ بگاڑآچکاہے، اسپتال کوملنے والے سالانہ کروڑوں روپے کا بجٹ کہاں خرچ کیاجاتاہے کوئی اتاپتہ نہیں ہے اور انتظامیہ بھی بجٹ کے حوالے معلومات فراہم نہیں کرتی ہے، اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پرمختلف امراض میں مبتلا 01ہزارسے زائدغریب مردوخواتین اوربچے اپنے علاج معالجے کیلئے آتے ہیں صورتحال کی وجہ سے زیادہ تر مریض مایوس ہوکرواپس لوٹ جاتے ہیں صورتحال کے باعث تعلقہ ہیڈکواٹر اسپتال کنری کولاوارث تصورکیاجانے لگاہے اسپتال انتظامیہ فرائض کی انجام دہی سے قاصرہے علاقے کے منتخب نمائندوں نے بھی غریب عوام کوانکے حال پر اورسنگدل اسپتال انتظامیہ کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھاہے سندھ حکومت کی جانب سے صوبہ میں صحت کی بہترین سہولیات کی دستیابی کے دعوے صرف باتوں کی حد تک محدودہیں اگر سندھ حکومت اور محکمہ صحت خالی آسامیوں پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں اورمعملات پرتوجہ د ی جا ئے تو اس پسماندہ علاقے سے وابستہ غریب و متوسط طبقے کو سرکاری علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آ سکتی ہے علاقہ مکینوں اور سماجی ومذہبی حلقوں نے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف عمرکوٹ