ٹھٹھ رپوٹ دعا نیوز عبد العزیز شیخ ٹھٹھہ میں انتظامی نااہلی اور لاپرواہی ایک اور ننھی جان کی زندگی نگل گئی
ٹھٹھ رپوٹ دعا نیوز عبد العزیز شیخ
ٹھٹھہ میں انتظامی نااہلی اور لاپرواہی
ایک اور ننھی جان کی زندگی نگل گئی
ٹھٹھہ شہر میں پولیس کی نااہلی کے باعث بڑھتی ہوئی ہیوی ٹریفک ایک اور انسانی جان لے گئی۔ 14 سالہ معصوم بچہ ٹرک تلے کچلا گیا، لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں ہیوی ٹریفک مسلسل انسانی جانوں کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے، لیکن ٹھٹھہ پولیس شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ صرف ایک مہینے کے دوران تین سے زائد افراد ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تازہ واقعے میں قومی شاہراہ پر واقع رکشا چوک کے مقام پر ریت سے بھرا ایک ٹرک 14 سالہ موٹر سائیکل سوار معصوم شہباز ولد شہزاد بلوچ کو کچلتا ہوا گزر گیا، جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کی گئی۔ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی معصوم بچے کے اہل خانہ اور بڑی تعداد میں شہری اسپتال پہنچ گئے۔
یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی ٹھٹھہ کے مین اسٹاپ پر ٹرک دو نوجوانوں کو کچل کر ہلاک کر چکا ہے