November 16, 2026

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہمارے شہر میں پنجاب حکومت کی جانب سے ستھرا پنجاب پراجیکٹ SWSSC کے زیر

IMG-20250610-WA0477

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہمارے شہر میں پنجاب حکومت کی جانب سے ستھرا پنجاب پراجیکٹ SWSSC کے زیر اہتمام عید الاضحی کے موقع پر ہر طرف سے صاف شفاف دیکھائی دے رہا ہے ۔ بلاشبہ تحصیل رینالہ خورد کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ہم انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سیٹھ محمد آصف نے الخدمت ویلفیئر کونسل ، مرکزی اہلحدیث سٹی ، ویلیج ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب تحسین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سماجی شخصیات سید ندیم جعفری ، رانا ظفر اقبال جوئیہ ، ماجد سیعد راؤ ، سجاد خالق لکھوی ، صحافتی شخصیات اعجاز طاہر قادری ، خان عبد الجبار خان ، چوہدری عمران خوشی ، جبکہ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کی جانب سے ابوذر لطیف ٹھیکدار ، حاجی عامر اقبال جنرل منیجر ، فہد علی ، یونس خان تحصیل منیجر ، احتشام علی ، محمد عثمان ، محمد زین ، حسیب الدین ، طارق بھٹی ، سٹی سپر وائزر شوکت علی کمبوہ ، اصغر علی ، شفیق مسیح ، راؤ عامر ، اورنگزیب ،راو مدثر ، چوھدری مختار ، رائے عاشق ، راؤ فلک شیر ، راؤ محمد جاوید ، آکاش مسیح ، عامر میسح ، رانا علیم ، طاہر نقاش ، محمد ریاض ودیگر افراد موجود تھے ۔ اس موقع پر حاجی عامر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تحصیل بھر کے ہر شہر ، گاوں ، محلوں ، گلیوں ، بازاروں ، کے علاؤہ مساجد ، پارکوں ، قبرستان پر خصوصی توجہ دی ۔ اس موقع پر سید ندیم جعفری ، رانا ظفر اقبال جوئیہ ، ذوالفقار علی شاہ نے ستھرا پنجاب پراجیکٹ کی عید کے موقع پر خدمات پر سب کو خراج تحسین پیش کیا