شور کوٹ(تحصیل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ جھنگ کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر میگا صفائی پلان پر عملدرآمد تیسرے روز بھی جاری ہے۔
شور کوٹ(تحصیل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ جھنگ کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر میگا صفائی پلان پر عملدرآمد تیسرے روز بھی جاری ہے۔
ضلع بھر میں 2465 عملہ صفائی اور 945 گاڑیاں و مشینری صفائی آپریشن کیلئے ضلع بھر میں فیلڈ میں متحرک ہے۔تحصیل جھنگ میں 1433 عملہ صفائی،513 گاڑیاں و مشینری صفائی آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔تحصیل جھنگ میں پہلے روز 279 ٹن ویسٹ اٹھایا گیا،دوسرے روز 1220 ٹن،26 منی ٹیپرز،434 لوڈر رکشے،44 ٹریکٹر ٹرالیاں،9 ایکسیویٹر/لوڈر آپریشن میں شامل ہیں۔تحصیل شورکوٹ سے دوسرے روز 435 ٹن ،تحصیل احمد پور سیال سے 280 ٹن،تحصیل اٹھارہ ہزاری سے 151ٹن ویسٹ اٹھایا گیا۔ضلع بھر سے دوسرے روز 2086 ٹن ویسٹ اٹھایا گیا۔کنٹرول روم سے 24/7 مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز و اسسٹنٹ کمشنرز و ضلعی افسران فیلڈ میں موجود رہے۔