سکھر ( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے صدر حاجی محمد یاسین سعیدی نے کہا ہے کہ سچائی اور اچھائی ، چھا کر رہتی ہے ہماری مذہبی و سماجی سرگرمیاں دنیاوی صلے کی پروا اور ستائش کی تمنا کیئے بغیر جاری و ساری ہیں
سکھر ( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے صدر حاجی محمد یاسین سعیدی نے کہا ہے کہ سچائی اور اچھائی ، چھا کر رہتی ہے ہماری مذہبی و سماجی سرگرمیاں دنیاوی صلے کی پروا اور ستائش کی تمنا کیئے بغیر جاری و ساری ہیں ہمیں کسی کی تعریف و تسکین کی کوئی خواہش نہیں ہے اللہ رب العزت اور نبی رحمت ﷺ کی رضا و خوشنودی ہمارے لئے اہم ہے اور یہ ہی کافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور سے سکھر فون کرکے بانی و چیئرمین غیاث الدین قادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین صاحب کا مشن اور وژن دین اسلام کی خدمت کرنا ہے قرآن و سنت کے اعلیٰ ارفع پیغام کو عام کرنا ہے ذکر رسالت مآب ﷺ کی شمع کو فروزاں رکھنا ہے اہلبیت اطہار کی عظمت کو اجاگر کرنا ہے صحابہ کرام کی شان بیان کرنا ہے اولیائے کاملین بزرگان دین اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کے مطابق لوگوں کی اصلاح کرنا ہے حاجی محمد یاسین سعیدی نے کہا کہ دینی خدمات کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں کو بھی انجام دینا ایک احسن عمل ہے میلاد مصطفےٰ کمیٹی سکھر یکم اگست سے ”شادابی پاکستان سرسبز سندھ شجرکاری مہم “ شروع کررہی ہے جس کےلئے پودوں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں میلاد مصطفےٰ کمیٹی سکھر کے جنرل سیکرٹری شکیل احمد صدیقی سینئر نائب صدر آغا تابش خان، نائب صدر حاجی لیاقت آرائیں، نائب صدر رضا المصطفےٰ شیخ، میلاد مصطفےٰ کمیٹی یوتھ ونگ کے کنوینر صاحبزادہ افراز الدین شیخ، یوتھ ونگ کے سیکریٹری اعجاز الدین شیخ اور پوری یوتھ ٹیم ”شادابی پاکستان سرسبز سندھ شجرکاری مہم“ کےلئے متحرک ہوچکی ہے۔