97

سکھر (بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) معروف سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کی مناسبت سے سکھر پریس کلب میں ایک آگاہی سیشن کا انعقاد ہوا،

سکھر (بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) معروف سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کی مناسبت سے سکھر پریس کلب میں ایک آگاہی سیشن کا انعقاد ہوا، آگاہی سیشن میںڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر وزیر علی ، پاکستان اسلامی میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے صدر، اے ایم ایس سول ہسپتال سکھر ڈاکٹر احمد مجتبی میمن ، ایریا مینیجر ایچ ایچ آر ڈی حارث مسعود اور صدر سکھر پریس کلب آصف ظہیر خان لودھی سمیت دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا ، اور پیپاٹائیٹس کے موزی مرض کے پھیلاو ¿ کے اسباب ، وجوہات اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے روشنی ڈالی، مقررین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس ‘سی’ کے سب سے زیادہ مریض پاکستان میں ہیں جن کی تعداد کم وبیش 88 لاکھ ہے، جو کہ بہت تشویش ناک ہے،ہیپاٹائٹس کے مرض سے سالانہ ایک لاکھ بیس ہزار مریض ہلاک ہو جاتے ہیں، اس کی بڑی وجہ بچوں میں ہیپاٹائٹس سے بچاو ¿ کی ویکسین لگوانے سے گریزکیا جانا ہے، ہمارے ہاں صرف 77 فیصد بچوں کو یہ ویکسین لگوائی جاتی ہے، اسی طرح ایک سے دوسرے جسم کو غیر محفوظ خون کا انتقال ،متعدد مریضوں کیلئے باربار استعمال کی جانیوالی ایک ہی غیر معیارتی انجکشن سرنج کا دوبارہ استعمال، خون کا تبادلہ ،سرجیکل آپریشن اور حجاموں اور آلودہ پانی کے ذریعے بھی یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، مقررین نے کہا کہ ہم بہت معمولی اقدامات کر کے خود کو اور اپنے خاندان کو اس مرض سے بچا سکتے ہیں، ان اقدامات اور علاج کے حوالے سے بھی سامعین کو رہنمائی فراہم کی گئی، مقررین نے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ کی جانب سے پروگرام کے انعقاد کو سراہا اور اپنے تعاون کی یقین دھانی کرائی، پروگرام میں سول سوسائٹی کے مرد شہریوں، خواتین بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں