114

فیصل آباد۔۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فائق میڈیکل کمپلیکس غلام محمد آباد کی میڈیکل ٹیم نے رحمت ٹاؤن میں فری میڈیکل الٹراساؤنڈ کیمپ لگایا جس میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور الٹراساؤنڈ کیے گے۔

فیصل آباد۔۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فائق میڈیکل کمپلیکس غلام محمد آباد کی میڈیکل ٹیم نے رحمت ٹاؤن میں فری میڈیکل الٹراساؤنڈ کیمپ لگایا جس میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور الٹراساؤنڈ کیے گے۔ڈاکٹر کاشف نوید انچارج میڈیکل مشن کی زیر نگرانی ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ المصطفے فاؤنڈیشن کے بانی چیرمین خالد حسین شہزاد کی خصوصی ہدایات کے مطابق کچی غریب آبادیوں میں صحت کی سہولیات گھر گھر ینچانے کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جارھا ھے۔غلام محمد آباد کے علاقے رحمت ٹاؤن۔جمیل ٹاؤن۔محلہ عثمان غنی جوکہ گندے نالے کے قریب ھیں ان میں بہت ساری جلدی امراض ھیں۔بچوں بڑوں میں یکساں خارش۔دانے۔پھوڑے پھنسیاں عام ھیں۔صحت صفائی سے آگاھی کم ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن کی ٹیم صحت صفائی کے حوالےسے آگاھی بھی دے رہی ھے۔مخیر حضرات کیمپس کے انعقاد میں تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں