134

کمالیہ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) اج 28 جولائی کو ڈبلیو ایچ او کے زیر اہتمام پوری دنیا میں ہیپاٹائٹس ڈے منایا جا رہا ہے ڈاکٹر میاں عدیل عارف ڈی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہاسپٹل کما لیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں اس

کمالیہ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) اج 28 جولائی کو ڈبلیو ایچ او کے زیر اہتمام پوری دنیا میں ہیپاٹائٹس ڈے منایا جا رہا ہے ڈاکٹر میاں عدیل عارف ڈی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہاسپٹل کما لیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں اس مرض کے بارے میں اگاہی دینا ہے ہیپاٹائٹس کی پانچ مختلف اقسام ہیں پنجاب بھر میں ہر نواں فرد ہے ہیپاٹائٹس بی یا سی کے وائرس سے متاثر ہے صرف لا علمی اور بے احتیاطی کے باعث متاثرہ افراد کے خون اور جسمانی رطوبتوں کے ذریعے یہ وائرس صحت مند افراد میں منتقل ہو رہا ہے استعمال شدہ سرنج کبھی استعمال نہ کریں سرجری اور دانتوں کے علاج کے لیے ہمیشہ جراثیم سے پاک الات پر اصرار کریں خون دیتے یا لگواتے وقت تسلی کر لیں کہ خون ہر طرح سے محفوظ اور تصدیق شدہ ہے دوسروں کے استعمال شدہ بلیڈز نیل کٹرز اور ٹوتھ برش ہرگز استعمال نہ کریں پینے کے لیے صاف ابلا ہوا پانی استعمال کریں اور ہاتھوں کا بار بار دھونا یقینی بنائیں کچی سبزیاں اور پھل واش کر کے استعمال کریں حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کما لیا میں ہیپاٹائٹس کلینک قائم ہے جہاں پر لوگوں کو مفت طبی سہولیات مفت ٹیسٹ کی سہولیات اور حکومت کی طرف سے مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں