November 16, 2026

مرکزی جنازہ گاہ کےسامنے کچراکنڈی ختم کرکے سبزہ زار پلاٹ بنایا جائے شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنرمیلسی سےمطالبہ ۔

IMG-20250609-WA0093

مرکزی جنازہ گاہ کےسامنے کچراکنڈی ختم کرکے سبزہ زار پلاٹ بنایا جائے شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنرمیلسی سےمطالبہ ۔

میلسی(محمدمختارسولگی) مرکزی جنازہ گاہ کےسامنے کچراکنڈی ختم کرکے سبزہ زار پلاٹ بنایا جائے شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنرمیلسی سےمطالبہ ۔وہاڑی بہاولپور روڑ پرقائم کچراکنڈی علاقہ مکینوں جنازہ گاہ آنے والے شہریوں اور مسافروں کےلئے شدید تعفن کے سبب اذیت کاباعث بنتی ہے۔ چندماہ قبل اسسٹنٹ کمشنر مہرخلیل احمدپڈھیار نے کچراکنڈی ختم کی تھی۔ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے صفائی آپریشن کےآغاز پر چند دنوں کےلئے کچراکنڈی کی جگہ استعمال کرنے کی اجازت لی تھی لیکن کئی ماہ گزرنے کےبعد دوبارہ انتظامیہ نے اس جگہ کوکلیئر نہیں کروایا۔ تاحال جگہ کچرآکنڈی میں استعمال ہورہی ہے۔ میلسی کی سماجی شخصیات و علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی راناذوہیب کریم سے مطالبہ کیاہے کہ شہرکےوسط مصروف شاہراہ سے کچراکنڈی ختم کرکے گرین پلاٹ بنایاجائے۔