میپکو سب ڈویژن میلسی کی نااہلی۔شہری عید پر بھی تڑپتے رہے۔
میپکو سب ڈویژن میلسی کی نااہلی۔شہری عید پر بھی تڑپتے رہے۔
میلسی(محدمختارسولگی) عیدالاضحی پر میپکو سب ڈویژن میلسی کی نااہلی محلہ دین پورہ کی تین روز سے بند بجلی بحال نہ ہوسکی۔ علاقہ مکینوں کا سڑک بند ٹائرجلاکر احتجاج۔ واپڈا مردہ باد کےنعرے لگائے گئے۔میلسی سٹی کے محلہ دین پورہ میں عیدالاضحی کی رات فنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ شہری واپڈا کی ہیلپ لائن اور مختلف متعلقہ نمبرز پر بجلی بندش کی شکایات درج کرواتے رہے لیکن میپکوسب ڈویژن کی جانب سے تین روز تک بجلی بحال نہیں کی گئی علاقہ مکینوں نے مترو روڑ میلسی پر ٹائرجلاکر میپکو سب ڈویژن میلسی کےخلاف احتجاج کررےہوئے شدید نعرے بازی کی.