وہاڑی ( بیو رو چیف )تھانہ ٹھینگی کی حدود میں موبائل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ آج صبح سویرےصحافی سے موبائل اور 15000 روپے چھین لئے گئے
وہاڑی ( بیو رو چیف )تھانہ ٹھینگی کی حدود میں موبائل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ
آج صبح سویرےصحافی سے موبائل اور 15000 روپے چھین لئے گئے
تفصیلات کے مطابق اڈا چٹی پلی کا رہائشی صحافی تصدق حسین 6:15پر اپنی بائیک یونائیٹیڈ پر باہر نکلا تو ملتان روڈ پر پہونچتے ہی پیچھے سے آنے والے بلا نمبری ون ٹو فائیو پر سوار شخص نے واردات کی اور نکل گیا صحافی نے اڈا چکڑالہ تک اسکا پیچھا کیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
15پر کال بھی کی گئی ہے جس پر کہا گیا کہ درخواست دیں تھانہ ٹھینگی میں درخواست جمع کروادی گئی ہے
پچھلے چندروز میں اڈا چٹی پلی پر متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن پولیس ملزمان کو ٹریس کرنے میں ناکام
ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ