October 29, 2026

میلسی( بیو رو چیف ) المکہ میڈیکل سٹور اڈا ہری چند کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں فیملی فزیشن میڈیسن اسپیشلسٹ ڈاکٹر راؤ اشفاق حسین نے ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں آنے والے تمام

IMG-20240728-WA0055

میلسی( بیو رو چیف ) المکہ میڈیکل سٹور اڈا ہری چند کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں فیملی فزیشن میڈیسن اسپیشلسٹ ڈاکٹر راؤ اشفاق حسین نے ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں کا فری چیک اپ کیا مریضوں کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا مستحق مریضوں کو المکہ میڈیکل سٹور کے اونر محمد مشتاق کی جانب سے مفت ادویات فراہم کی گئیں اس کاوش پر اہل علاقہ نے المکہ میڈیکل سٹور کی انتظامیہ کوخراج تحسین پیش کیا ہے اس موقع پر اونر المکہ میڈیکل سٹور محمد مشتاق کا کہنا تھا کہ علاقے کی فلاح و بہبود اور بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کیلئے ہمیشہ سے کوشاں رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کرتے رہیں گے اس موقع پر احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن ہری چند کے ممبران راؤ عاشر خاں، رانا صابرمعین لکی ،راؤ محمد داؤد ،راؤ شفیق الرحمن، راؤ افتخار احمد، راؤ مدثر فرمان، حاجی محمد اکرم ، محبوب بلوچ اور دیگر موجود تھے