اوکاڑہ ،،، جاوید راہی بیورو چیف
لائف لاین میڈیسن کے گودام سے نا معلوم چور چالیس لاکھ روپے کی قیمتی ادویات ، ڈی وی آر بمعہ لاکھوں روپے کی نقدی بھی لے گئے ۔ یہ چوری اور ڈکیتی کی پہ در پہ وارداتیں لگاتار جاری ہیں ۔ مزکورہ ادارے کے مالکان محمد عمران، محمد بلال کے مطابق اس واردات کے پیچھے کوئی نامعلوم چور باقاعدہ پلاننگ سے کام کر رہے ہیں۔ جس انداز سے میڈیسن کا انتخاب کیا گیا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی میڈیسن کے بارے میں مکمل معلومات رکھتا تھا۔ پورے گودام میں تسلی سے قیمتی میڈیسن ہی چوری کی گئیں ہیں ۔ اس صورتحال نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار تو پہلے ہی تھی، اب اس طرح کی دلیرانہ وارداتوں نے اہلِ اوکاڑہ کے کاروباری حلقوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے ۔ تھانہ اے ڈویثرن کے ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرنے کے بعد متاثرہ میڈیسن گودام مالکان کو یقین دِلایا ہے کہ اس چوری کا سائنسی بنیادوں پر سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]