ساہیوال محکمہ صحت میں کروڑوں روپوں کی کرپشن کا انکشاف
ساہیوال محکمہ صحت میں کروڑوں روپوں کی کرپشن کا انکشاف
ساہیوال)ضلع بھر 1400کے قریب ہلیتھ ورکرز خواتین دھوپ چھاؤں کی پرواہ کئیے بغیرڈیوٹی سر انجام دیتی ہیں
فی ہلیتھ ورکرسے ماہانہ دو ہزار روپے بھتہ وصول کیا جاتا ہے
کبھی کوئی تو کبھی بہانہ بناکر انچارج میڈیم رابیل رضوان لاکھوں روپے ماہانہ بھتہ اکٹھا کرلیتی ہیں
اور بات یہیں ختم نہیں ہوتی محترمہ کرپشن کنگ بن چکی ہیں خاوند جیل پولیس میں ڈرائیور دیور پنجاب پولیس میں کانسٹیبل انکی دھمکیاں ہلیتھ ورکرز کو دی جانے لگی
کسی نے منہ کھولا تو تھانہ بند کروا دوں گی تھانے بھی میرے اپنے جیل بھی میری اپنی چپ چاپ پیسے جمع کراؤ
متعدد بار خواتین لیڈی ہیلتھ ورکرز سے لاکھوں روپے ہتھیا چکیں ہیں اور اب اچانک کروڑ پتی بننے کے چکر میں
تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ اب محترمہ نے فی ہیلتھ کو دس ہزار روپے گھر آکر جمع کروانے کا کہا ہے
محکمہ صحت سی ای او آفس ساھیوال میڈم رابیل رضوان نے ہیلتھ ورکروں کا جینا حرام کر دیا رشوت خوری موصوفہ نے وطیرہ بنا لیا ڈپٹی کمشنر صاحبہ ساھیوال نوٹس لیں
موصوفہ ہیلتھ ورکروں سے ڈائریاں چیک کرنے میں بھی دو ہزار فی ورکر لیتی ہے کافی ہیلتھ ورکروں نے بتایا کہ ہمارے سے ماہانہ پانچ ہزار تک بھی لیے جاتے ہیں
اگر نہ دیں تو نوکری سے فارغ کی دھمکیاں دی جاتی ہیں جس وجہ سے میڈم رابیل رضوان نے ہمارا جینا حرام کر رکھا ہے یہ کافی عرصے سے ساھیوال میں ایک ہی سیٹ پر تعینات ہے ہیلتھ ورکروں کا کہنا ہے کہ اس خاتون کا تبادلہ کیا جائے ورنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں
عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر سی ای او ہلیتھ ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے