*حضرت ابراہیم علیہ سلام کی جاری کردہ چار سنتیں* اتوار 08 جون 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*حضرت ابراہیم علیہ سلام کی جاری کردہ چار سنتیں*
اتوار 08 جون 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ سلام نے
@ سب سے پہلے مہمان کی ضیافت کی
@ سب سے پہلے ختنہ کی،
@ سب سے پہلے موچھیں کتروائیں،
@ سب سے پہلے سفید بال دیکھے اور عرض کی
یا اللہ! یہ کیا ہے؟
اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا۔
یہ عزت اور وقار ہے
حضرت ابراہیم نے فرمایا۔
میرے رب ! میری عزت اور وقار میں اضافہ فرما
(رواہ مالک)
*پائجامہ پہننا سنت ابراہیمی اور سنت محمدی ہے*
حضرت سوید بن قیس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے اور پائجامہ خرید فرمایا
(رواہ ابن ماجہ)
*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں انبیاء اکرام کی سنت سے محبت کرنے والا بنا دے۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell: 0092300860 4333
حضرت ابراہیم علیہ سلام کی جاری کردہ چار سنتیں