منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)تھانہ مدرسہ پولیس کی کاروائی ، A کیٹیگری کا خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار، شہری حلقوں کا خراج تحسین ۔
منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)تھانہ مدرسہ پولیس کی کاروائی ، A کیٹیگری کا خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار، شہری حلقوں کا خراج تحسین ۔
ایس ایچ او تھانہ مدرسہ جناب اکمل فاروق کی سربراہی میں تھانہ مدرسہ پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈوان ، A کیٹیگری کا خطرناک ملزم گرفتار کرلیا ، ملزم گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھا، اور اہل علاقہ کے لیے خوف کی علامت بنا ہوا تھا ،ملزم سے مقدمہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس موقع پر اکمل فاروق SHO تھانہ مدرسہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ ہذا میں ٹاوٹ مافیا کا داخلہ سختی سے منع ہے ۔ ٹاؤٹ مافیا کے لیے تھانہ ہذا کے دروازے مستقل طور پر بند ہیں، انہوں نے عوام الناس سے کہا کہ وہ ایسے ٹاؤٹ مافیا سے بچیں اور اپنے جائز کاموں کیلئے تھانہ میں ہم سے رابطہ کریں، میری ٹیم عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے 24 گھنٹے حاضر ہے۔