عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف نامور سماجی رہنما، پریس کلب عمرکوٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین رسول بخش
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف نامور سماجی رہنما، پریس کلب عمرکوٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین رسول بخش رحیمدانی کے بڑے بھائی، ایم آر ڈی تحریک میں قربانیاں دینے والے کریم داد خاصخیلی کے انتقال پر نوابزادہ شہمیر ٹالپر نے رحیمدانی ہاؤس پہنچ کر رسول بخش رحیمدانی اور مرحوم کے کزن پیپلز پارٹی سٹی نائب صدر محمد رمضان خاصخیلی سے تعزیت کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نوابزادہ علی گوہر ٹالپر میر آف ڈگو، پی اے رحمت اللہ راجڑ، کمار ٹلوانی، دلیپ مولچندانی، گھنشام بجیر، وکی مالہی سمیت دیگر کئی رہنما موجود تھے جنہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔