ہارون آباد (زاہد حسین انجم) جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ
ہارون آباد (زاہد حسین انجم) جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد انجمن فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد کی جانب سے امت مسلمہ خصوصاً تمام اہلیان ہارون آباد کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں اور قربانی مبارک تمام پریس کلبز کے تمام عہدیداران نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا پنجاب پر عملدرآمد کرنے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر پریس کلبز کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی صدارت سعود فاروق خان چغتائی نے کی اجلاس میں سجاد خان فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی عدنان چوہدری اسلام رضوی سید نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی ریاض باجوہ عادل سلطان فرمان حیدر ڈاکٹر عارف رضا ملک ڈاکٹر ذوالفقار قریشی ایم آصف قمر حافظ ثاقب محمود عبدالرشید یوسفی سمیت دیگر دوست احباب نے شرکت کی پریس کلبز کی جانب سے پوری امت مسلمہ خصوصاً تمام اہلیان تحصیل ہارون آباد کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں اور قربانی کی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ خوشی کے دن ہونے کے ساتھ ساتھ قربانی جیسے فریضہ کو ادا کرنے کا دن ہے ۔ پریس کلب کے تمام عہدیداران و ممبران نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ صاف ستھرا پنجاب حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے تمام شہری عیدالاضحیٰ کے دن اپنے گھروں کا کچرا اور قربانی کی باقیات مخصوص کیمیکل زدہ تھیلے میں ڈال کر گھروں سے باہر رکھ دیں وہاں سے عملہ اٹھا لے گا ۔