عمرکوٹ، رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف عمرکوٹ میرپورخاص شاہراہ پر حادثہ منی ٹرک اُلٹنے کے نتیجے میں 15زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سول اسپتال میرپورخاص منتقل
عمرکوٹ، رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف
عمرکوٹ میرپورخاص شاہراہ پر حادثہ منی ٹرک اُلٹنے کے نتیجے میں 15زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سول اسپتال میرپورخاص منتقل کردیاگیا،مسافرعیدمنانے کیلئے اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے کہ حادثے کاشکارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ میرپورخاص شاہراہ 16میل اسٹاپ کے مقام پر منی ٹرک اُلٹ گیا جس کے نتیجے میں منی ٹرک میں سوار 15مسافر زخمی ہو گئے زخمیوں میں محمد یوسف سولنگی، ایوب سولنگی، حاجی، نور حسن سولنگی، گلزار سولنگی، غمشاد سولنگی، مختیار سولنگی، عالم کبہار، مولا ڈنو سولنگی و دیگر شامل ہیں،زخمی مسافروں کے مطابق منی ٹرک ڈرائیورسے بے قابوہوکر اُلٹ گیا منی ٹرک میں سوار مسافر مزدورتھے اور وہ عید منانے کیلئے کراچی سے واپس اپنے گاؤں جارہے تھے کہ حادثے کاشکار ہوگئے،تاہم تمام زخمیوں کو سول اسپتال میر پورخاص منتقل کردیاگیاہے۔